
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کی
دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے سلسلے میں 3 جون 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں کینٹربری کاؤنسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ کینٹربری کاؤنسل اسلامی بہن نے قربانی
کی کھالوں کے اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو نفلی صدقات جمع کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ کینٹربری کاؤنسل نے دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کی اہمیت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ اجتماعی
قربانی میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 21 مئی
2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے
نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں بیان کیا جس میں انہوں نے
اجتماعات کی تعداد بڑھانے، اس کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ایونٹس میں
اسلامی بہنوں کے اجتماعات کا اعلان کروانے کاذہن دیا۔
نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے سیکھنے سکھانے کے
حلقے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

کینٹربری کاؤنسل میں ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں 30 مئی 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف
سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
کینٹر بری کاؤنسل کی
شعبہ مشاورت اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز علاقائی دورہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے نیو نظام کے تحت تقرری کرنے، اپنی معاون تیار کرنے اور اصلاحِ اعمال کے سیشنز / میٹ اپ رکھنے کے
بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح کینٹر بری کاؤنسل کی شعبہ مشاورت ذمہ
دار نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔

30 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی
بہن نے سابقہ سالوں کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز قربانی
مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئر لنک کے ذریعے قربانی کروانے کے متعلق مشاورت کی۔
اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے
ایصالِ ثواب کرنے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عرب شریف میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 1 جون 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہو اجس میں نگرانِ عرب
ریجن، شارٹ کورسز ذمہ دار (انٹرنیشنل افیئرز) اور ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو کی
اور عرب شریف کے عُرف و عادات کے مطابق کن کن امور پر نیز مقامی اسلامی بہنوں سمیت
اُن کی بچیوں کی کس انداز میں تربیت کی
جاسکتی ہے اس پر مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عرب شریف میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 1 جون 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہو اجس میں نگرانِ عرب
ریجن، شارٹ کورسز ذمہ دار (انٹرنیشنل افیئرز) اور ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو کی
اور عرب شریف کے عُرف و عادات کے مطابق کن کن امور پر نیز مقامی اسلامی بہنوں سمیت
اُن کی بچیوں کی کس انداز میں تربیت کی
جاسکتی ہے اس پر مشاورت کی۔
موزمبیق کے شہر
Tali میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے آن
لائن میٹنگ

عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جون 2024ء کو موزمبیق کے
شہر Tali میں
دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں مقامی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
میٹنگ
کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا اور مختلف امور پر
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی بالخصوص Tali میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعات کا آغاز کرنے اور مدرسۃ المدینہ
بالغات کے لئے معلمہ تیار کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔

31 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
بنگلہ دیش میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے لرننگ سیشن میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
لرننگ سیشن میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی کاموں کا جذبہ“ کے موضوع پر
بیان کیا شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ساؤتھ افریقہ میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور
نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

دینِ متین کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2024ء
کو ساؤتھ افریقہ میں ایک میٹنگ ہوئی
جس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

بیرونِ ملک میں قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کا
جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو کینیڈا ریجن میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ کینیڈا ریجن
اسلامی بہن نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مقامی زبان کی مدرسات
بڑھانے کا ذہن دیا تاکہ مزید مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے جائیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ کینیڈا ریجن نے گرمیوں کی
چھٹیوں میں شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ دعوتِ اسلامی کے تحت زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو داخلے دلوانے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ کینیڈا ریجن اسلامی
بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش مسائل کا حل بتاتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسی طرح نگرانِ کینیڈا ریجن نے نیکی کی دعوت کے حلقے مضبوط کرنے، مقامی زبان
میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف اور ہفتہ وار رسالہ و نیک اعمال رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 مئی 2024ء کو
دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کے دوسرے بڑے شہر مانٹریال
سمیت دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے لئے محافلِ
مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے
اجتماعات کو مضبوط کرنے، سیکھنے سکھانے کے
حلقے ہر ذیلی میں شروع کروانے، مبلغات اور معلمات بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔