کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 جولائی 2024ء کو تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دینی کاموں سے کلام کرتے ہوئے کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانےبالخصوص نیکی کی دعوت، سنتوں بھرے اجتماع اور مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران نے فیملی اجتماعات منعقد کرنے سمیت دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


نائجیریا ویسٹ افریقہ کے سٹی کانو میں 20 جولائی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مبلغین و ذمہ داران کی الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات فقہ مالکیہ پر رسالہ لکھنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله کو دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔

آخر میں الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله نے اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

عالمی سطح پر قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء کو عالمی سطح کی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور بیرونِ ملک کی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بنگلہ دیش میں شعبہ جات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں نیک اعمال کے رسالے کو نافذ کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جولائی 2024ء کو بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی جنہوں نے مختلف موضوعات کے متعلق مشاورت کی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ محرم الحرام میں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانا٭ جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ کے بستوں (اسٹالز)کے متعلق٭محرم الحرام کے اجتماعات منعقد کروانا٭محرم الحرام کے مدنی پھول٭رہائشی کورسز کے اہداف مکمل کرنا٭ نومبر 2024ء میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭ رسالہ کارکردگی کے اہدف میں مزید بہتری لانا٭آسٹریلیا میں 8 دینی کاموں کے اہداف 2024ء٭نیو تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورتوں تک پہنچانا٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہر اسٹیٹ نگران تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے آن لائن سیشنز میں شرکت کرنا٭نگرانِ شوریٰ کے بیان میں شرکت کرنا٭جملہ ذمہ داران کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد کروانا۔


ملک و بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جولائی 2024ء کو بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اسٹیٹ نگران اور نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی جنہوں نے مختلف موضوعات کے متعلق گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ محرم الحرام کے مدنی پھولوں٭ رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭ نومبر 2024ء میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭ رسالہ کارکردگی کے اہدف میں مزید بہتری لانا٭آسٹریلیا میں 8 دینی کاموں کے اہداف 2024ء ٭نیو تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورتوں تک پہنچانا٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہر اسٹیٹ نگران تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے آن لائن سیشنز میں شرکت کرنا٭نگرانِ شوریٰ کے بیان میں شرکت کرنا٭جملہ ذمہ داران کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد کروانا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت یوکے، کینیا ، ملاوی ،ترکی ، تنزانیہ  ، ماریشس ، بنگلہ دیش ، یوگنڈا، موزمبیق ، نیپال ، سری لنکا اور امریکہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی جون 2024ء میں درج ذیل رہی:

٭1 ادارے میں ماہانہ اور 9 اداروں میں ہفتہ وار درس ٭4 اداروں میں لگنے والےمدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 22 ٭ماہِ جون 2024ء میں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2ہزار 76 ٭سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شعبے سے متعلقہ اسلامی بہنوں کی تعداد12٭دورانِ ماہ شخصیات اسلامی بہنوں اور مختلف اداروں میں ہونے والے سیشنز کی تعداد 75٭شخصیات اسلامی بہنوں سے وصول کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد 19٭شخصیات اسلامی بہنوں میں منعقد ہونے والے سیکھنے سکھانے کے حلقے کی تعداد5٭ان حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 38۔


لیور پول کاؤنسل نگران  و شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے 22 جون 2024ء کو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نگران کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی۔

اسلامی بہنوں نے ابتداءً دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں دینی کاموں کو بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے پر تبادلۂ خیال کیا نیز بچیوں کے مدرسۃ المدینہ کے متعلق گفتگو کی۔

علاوہ ازیں 2024ء کے اہداف و کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مشاورت ہوئی۔


بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جون 2024ء کو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی سب کونٹیننٹ نگران اور لیور پول کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کے دوران اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی ذہن سازی کی جبکہ دعائے صحت اجتماع کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کی نیکی کی عام کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جون 2024ء کو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی سب کونٹیننٹ نگران اور بلیک ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور دعائے صحت اجتماع کے بارے میں مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


19 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا ونیوزی لینڈ کی سب کونٹیننٹ نگران اور تمام اسٹیٹ و کاؤنسل نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ شعبوں کے تحت ہونے والی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ مدنی چینل کی کارکردگی کے اہداف و اعلانات بالخصوص بزرگوں کے مدنی چینل کے بارے میں مشاورت ہوئی جبکہ آن لائن اجتماعات کی انٹری پر تمام ذمہ داران کی رہنمائی کی گئی۔


22 جون 2024ء کو نیپال ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ نیپال، صوبائی نگران اور ان کی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت یورپ میں رہنے والے بچوں اور بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے 21 جون 2024ء کو  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپ کی سب کونٹیننٹ نگران، ملک نگران، شعبہ دارالمدینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز، شعبہ فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بچوں اور بچیوں کی بہترین تربیت کے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔