فیضان مدینہ اسلامک سینٹر  ڈانڈینونگ نارتھ، میلبرن آسٹریلیا میں یوتھ میٹ اپ کا سلسلہ 

Tue, 11 Feb , 2025
11 days ago

میلبرن آسٹریلیا کے مضافات میں واقع Dandenong North میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر میں ایک نوجوانوں کے درمیان ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد قاسم عطاری نے 'Building Your Spiritual Power' کے عنوان سے نواجوانوں کی ٹریننگ کی۔

انہوں نے نوجوانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری کرتے ہوتے اِ س ماہ میں خوب نیکیاں کرتے رہنے، نمازوں کا اہتمام کرنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے سمیت دیگر اہم موضوعات کی طرف توجہ دلائی۔