دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں 18 جون 2024ء کو  بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مونٹریال (Montreal, Canada)سٹی سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔

٭مونٹریال میں دعائے صحت اجتماع کو مضبوط کریں٭تمام سٹی نگران اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہر میں دعائے صحت اجتماعات منعقد کریں٭اس سال 2024ء میں حج کی سعادت پانے والے والی اسلامی بہنوں کو ان اجتماعات میں شرکت کروانے کا ذہن دیا جائے٭دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنی معاون اسلامی بہن تیار کی جائے٭مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے دینی کام٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات کو انگلش رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا جائے۔


ساوتھ کوریا کے شہر انچھن (اِن-چھَن) میں22جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مقامی زبان میں ایک میٹ اپ منعقد ہوا جس میں مختلف ملکوں (فلپائن،کورین اور ازبک وغیرہ) سے مقامی زبان جاننے والی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹ اپ کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اسلام کے پانچ ارکان“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا تعارف کرواتےہوئے بالخصوص آن لائن کورسز کے بارے میں بتایا جس پر بعض اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اس میٹ اپ کو سراہتے ہوئے مزیداس طرح کے میٹ اپس اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکا اظہار کیا۔


15 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت Subcontinent southern Africa کا مدنی مشورہ ہوا جس میں Subcontinent نگران اور ملک نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور انہیں مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیرونِ ملک میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


قراٰن و سنت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی اور نگرانِ کانو اسٹیٹ مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے کانو اسٹیٹ، نائجیریا ویسٹ افریقہ میں الشیخ الزھر الدین القادری کے مزار مبارک پر حاضری دی۔اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کیا اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نائجیریا ویسٹ افریقہ کے اسٹیٹ کانو میں واقع طاہر مسجد میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام روزانہ بعد نمازِ ظہربڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا جاتا ہے۔

اس مدرسۃ المدینہ بالغان میں کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جنہیں قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ فرض علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں اس مدرسۃ المدینہ بالغان ضرور شرکت کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایلم راک روڈ برمنگھم یوکے (Alum Rock road Birmingham UK ) میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی۔

اس دوران ڈویژن نگران محمد عتیق عطاری نے مقامی ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر لوگوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں منعقد کیا جاتا ہے۔(رپورٹ: محمد علی رفیق شعبہ معاونت صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23جون2024ء کو دعوت اسلامی کے مبلغین کی کانو اسٹیٹ کے درع القادریہ میں حاضری ہوئی  جہاں مبلغین دعوت اسلامی نے شیخ Jimoh قادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شیخ نےدینی خدمات کو سراہا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)


22جون2024ء کو نائجیریا ویسٹ افریقہ کانو اسٹیٹ میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کانو اسٹیٹ مولانا عثمان مدنی نے مدرس کتب کثیرہ ، شیخ اسماعیل القادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شیخ نے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)


21جون2024ء کو  نائجیریا ویسٹ افریقہ کانو اسٹیٹ میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کانو اسٹیٹ مولانا عثمان مدنی نے مصنف کتب کثیرہ ، صاحب الخلوة ، العارف بالله ، الشیخ حسین وَدا ابن الحسن القادری الحسنی سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شیخ نے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹچفورڈ  برمنگھم یوکے میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ راہِ خدا عزوجل میں 3 دن (21، 22، 23 جون 2024ء)کے مدنی قافلے میں سفر کیا جوکہ مقامی مدینہ مسجد میں قیام پذیر ہوا۔

شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا جن میں مسجد درس، چوک درس، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

اس دوران امیرِ قافلہ محمد عتیق عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اگلے مہینے جولائی 2024ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عتیق عطاری برمنگھم ریجن یوکے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری سلمہ الباری دینی کاموں کے سلسلے میں سویڈن کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ذمہ داران کو ”فیضانِ قراٰن کلچرل سینٹر“ بنانے کا ہدف دیا تھا۔

اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت سویڈن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور کوششیں کیں جس کی بدولت 5 ماہ کے قلیل عرصے میں 8 جون 2024ء کو مالمو شہر میں ” فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر“ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

افتتاحی تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری، رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتیں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداءً مدنی پھول برائے دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی اور منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری کرنےکا ذہن دیا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو نیو اسٹرکچر کے مدنی پھول بتاتے ہوئے رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز 2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔