عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2024ء کو میلبرن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں نے 24، 25 اور 26 جنوری 2025ء کو ہونے والے رہائشی کورس کے متعلق کلام کیا نیز اس دوران نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ رکھنے پر بھی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رمضان ورکشاپ سمیت فرض علوم سیشن کے بارے میں مشاورت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں نے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی تشہیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔