دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھولوں کے سلسلے میں 30 نومبر 2024ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں تمام سب کانٹیننٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔