آسٹریلیا کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 16 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ملک سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کینبرا(Canberra)، آسٹریلیا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کینبرا میں دینی کاموں کا فالو اپ٭کینبرا میں ذمہ داران کی تقرری٭شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات اور شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پر نگران اسلامی بہنوں کا تقرر٭نگران اسلامی بہن کی معاونت پر تقرری٭فروری 2025ء میں رمضان ورکشاپ کا شیڈول٭فروری 2025ء کے آخر میں فیملیز کے لئے رمضان فیسٹول کروانا٭آسٹریلیا کے شہروں پرتھ اور نیوزی لینڈ میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کا آغاز کرنا۔