دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری 2020 ء  ملتان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور شعبہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں سے نئی تقسیم کاری کے مطابق تقرری کے اہداف طے کئے۔ اس موقع پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری 2020ء کو حیدرآباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران زون اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانےکے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت  9 جنوری 2020 ء کو ہری پور کانگڑہ علاقے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  9 جنوری 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور لاہور کی زون نگران نے شرکت کی جبکہ باقی زون نگران اسلامی بہنیں ٹیلی فون کے ذریعے شامل ہوئیں۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ آٹھ مدنی کاموں کا تقابل کیا۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی کو بڑھانے کے لئے اہم امور پر نکات بھی فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2020ء کو   کراچی ریجن کے دارالسنہ کے مدنی عملے کا بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن ، ریجن و زون سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور دارالسنہ کی معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رہائشی کورس کے ایڈمیشن کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کےلئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی  کے تحت 8 جنوری 2020ء کو ڈیفنس کراچی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حنفی اور ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ آنے، دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر اپنے ساتھ لانے اور گھر درس دینے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت پاکستان بھر میں 119 بستے (اسٹال) لگ رہے ہیں جہاں پر اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں۔ ماہ دسمبر 2019ء میں ان بستوں پر 25209مریضوں اور ان کے نمائندوں کی آمد ہوئی۔ 41802 مریضوں کے لئے 83282تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے۔ 83282اورادِ عطاریہ دیئے گئے۔ 55491پلیٹیں دی گئی۔ 49602کاٹ کا عمل کیا گیا۔ 2112کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ 7275اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے چوبر جی میں وکلا اور ججز خواتین  کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 26اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاک مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں  لاہور کے علاقے مزانگ میں پاک مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے منسلک ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں  لاہور کے علاقے چوبر جی میں پاک مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میانوالی میں ایک سماجی شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پاک عرب سوسائٹی لاہور میں بیوٹیشن اور اہلِ ثروت خواتین کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور پارلر میں درس دینے کی ترغیب دلائی۔