دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں   لاہور کے علاقے نادر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 تاجر خواتین اور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔