دعوتِ اسلامی کے تحت16دسمبر2019ء کو جامشورو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں حیدرآباد زون نگران  اسلامی بہن نےجن شعبوں پر تقرر نہیں تھا ان پرتقرر کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو "کورس جنت کا راستہ" کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو اس کی بھر پر ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 15 دسمبر 2019ء بروز ا توارسرگودھا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سرگودھا زون کی علاقہ تا زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے "محاسبہ" اور "غور و فکر "کے موضوع پر بیان کیانیزمختلف  مدنی کاموں کا فالو اپ اور تقرریوں کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 15 دسمبر 2019ء بروز ا توارسرگودھا میں فیصل آباد ریجن مشاورت  کا مدنی مشورہ ہوجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت 15دسمبر2019ء کو کراچی ایسٹ زون بن قاسم کابینہ کے ڈویژن گلشن حدید میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت 14دسمبر2019ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس "جنت کا راستہ" میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت 13دسمبر2019ء کو کورنگی کابینہ کے ڈویژن کردار مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے مدنی عملے اور طالبات میں سے 15ہزار 108 نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔


14 دسمبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایف بی ایریا عبد اللہ سینٹر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ درست قراٰنِ پاک پڑھنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات اور آن لائن پڑھنے کا ذہن دیا۔


14دسمبر2019ءکوگڈاپ زون کابینہ گلشن معمارڈویژن انوار مرشد میں قائم دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں  عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کی تشریف آوری ہوئی۔ عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بیان کی ترکیب بناتےہوئے بیان کے ا ختتام میں مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات کی تربیت کی اور مدرسات کو مزید مدارس المدینہ بالغات کھولنے کا ہدف دیانیز 12 روزہ کورس کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو واہ کینٹ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کامیاب مدرسات میں سے 11 اسلامی بہنوں نے گھر مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی نیت کی۔ مدرسۃالمدینہ بالغات کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پانچ ذیلی میں نیو مدارس المدینہ بالغات کھولنے کاہدف دیا اور پانچ ڈویژن پر شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تقرری کے لئے ہاتھوں ہاتھ نام بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو ننکانہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران،کابینہ مشاورت،ڈویژن نگران اور علاقائی مشاورت نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون اسلامی بہن نے جدول پر عمل کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو ہزارہ زون مانسہرہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لا ہور ریجن نگران اسلامی بہن  نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق ترغیب دلائی۔ لا ہور ریجن نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔