دعوت اسلامی کے تحت 11 جنوری 2020 ء کو  غازی روڈ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے" یکساں تعلقات " کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید اچھے طریقے سے کرنے اور پچھلے ماہ کی کارکردگی پر تفہیم اور اہداف دیئے۔