دعوتِ اسلامی کے شعبےمجلس شارٹ کورسز کے ذریعے تمام اسلامی بہنوں کیلئے 12 دن پر
مشتمل کورس فیضان انوار الفرقان کا انعقاد کیاگیا ۔اس کورس کا آغاز 2دسمبر 2019ء سے ہو اتھا۔اس کا دورانیہ
1گھنٹہ 12 منٹ تھا۔ اس کورس میں قراٰن پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف،شان نزول،قرآنی واقعات، پردے کے
احکام، معاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سکھایا
گیا۔
یہ کورس 32
جامعات المدینہ،80مدرسۃالمدینہ اور دیگر 455 مقامات پر منعقد ہوئے۔تقریباً7ہزار 445
اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل
کی ۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں نے مختلف نیتیں پیش کیں جن
کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭عطاری یا طالبہ بننے والیوں کی تعداد:2 ہزار857
٭مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھنے یا پڑھانے والیوں کی
تعداد:3ہزار379
٭صراط الجنان فی تفسیر القراٰن سے روزانہ تین آیات
تلاوت پڑھنے سننے والیوں کی تعداد:4ہزار80
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے کرنے والیوں کی تعداد:5ہزار152