
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے علم و حکمت
سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار
سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ
راست دکھایا جاتا ہے۔ اس ہفتے 8جمادی الاولیٰ
کی شب براہ راست دکھائے جانے والےمدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ
للبنات میں تقریبا 16ہزار 666معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

7جنوری 2020ءبروز منگل جامعات المدینہ للبنات کے تحت ماہانہ تربیتی مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین مشاورت اور ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ رکن عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت
پچھلے دنوں لاہور اور فیصل آباد کی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ ہوا جس میں پاک
سطح نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکورسز کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے آئندہ کے اہداف
طے کئے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء بروز اتوارشہداد پور کابینہ و ڈویژن مشاورتوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں نواب شاہ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنےکے حوالے سے نکات دئیے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء کو سجاول کابینہ کی ڈویژن و علاقہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس
میں حیدرآباد زون نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء کو ایک شخصیت اسلامی بہن کے بھائی کے چہلم کے سلسلےمیں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملتان زون نگران اسلامی بہن نے" ایصال ثواب کی برکتیں " موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔
پینسرہ کابینہ کی ڈویژن ٹھیکری والا میں ذمہ دارا سلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء کو پینسرہ کابینہ کی ڈویژن ٹھیکری والا میں ذمہ دارا سلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ فیصل
آباد زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء کو جوہر ٹاؤن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور زون مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جنوبی لاہور
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم
کئے۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 5 جنور ی 2020ء کو شہر جتوئی میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے " حسن اخلاق " کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 5جنوری2020ء کو راولپنڈی میں اسلام آباد ریجن کی راولپنڈی اوراسلام آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اورنئےزون نگران کی تقرریوں کا اعلان کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں
میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 8 تا 14 جنوری 2020 ء کو دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پاکستان بھر میں زیادہ تر 8 جنوری 2020ء بروز بدھ کم و بیش 7399 ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کے مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس
اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دعا مانگنے کے فضائل، دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے ؟ دعا کیوں قبول
نہیں ہوتیں ؟ اس کے حوالے سے روایات و حکایات اور پریشانیوں کے حل کے لئے روحانی علاج نہ صرف بیان کئے جائیں گے بلکہ یاد کروانے کے ساتھ
ساتھ یہ پیپر تقسیم بھی کئےجائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! دنیا میں جہاں
کہیں مسلمان پریشان ہیں ان کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کی خواہش مند اسلامی
بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 6جنوری2020ء کو الرحیم
گارڈن سوسائٹی میں محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ پاک سطح شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے
بچنے اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا۔