اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے جیا موسٰی شاہدرہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  وکلا، ڈاکٹرسمیت13 اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی علاقہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔