اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت لودھراں کے علاقے ٹھٹھی سمیجہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پرائم پبلک اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کر کے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں بارے میں آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، اسکول میں درس کرنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔