
دعوت
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں DHAفیز5 میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً30
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت (مجلسِ
رابطہ ذمہ دار) اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت نواب شاہ میں واقع حیدر شاہ اسکول میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت کی کراچی ریجن ذمہ دار نےکورنگی کراچی میں واقع میمن انڈسٹریل
اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ ڈگری
کالج کی پروجکٹ منیجرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت نے کراچی ریجن ذمہ دار نے مدنی کالونی (دھوراجی) کراچی میں واقع پی ایم پبلک اسکول کی پرنسپل
سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔ اسکول کی کوآرڈینیٹر نے اچھے تاثرا ت دیتے ہوئے اپنے اسکول میں ورک شاپ اور کورسز کروانے کے لئے جلد دوبارہ رابطہ کرنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن میں
بہاو لپور زون کی شعبۂ تعلیم ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدارس اہلِ سنّت کی طالبات اور اسکول کی
ٹیچرز، پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقے میں شعبے
کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے اپنی
تجویز پیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت6 دسمبر2019ء سے دہلی ریجن
ہند کے مختلف شہروں((کانپور، رامپور،
آگرا) میں
چھ مقامات پر 12 دن پر مشتمل ”فیضانِ انوار الفرقان“ کورس کا سلسلہ جاری ہےجن
میں کم وبیش 67 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ
اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ،
قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ کر علم دین سے
فیضیاب ہوسکیں گی۔

سیالکوٹ میں واقع دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ میں گیارہویں شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اجتماعِ پاک میں تلاوت، نعت، منقبت اورسیدنا غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے متعلق بیان بھی کیا گیا۔ اس دوران اجتماعِ پاک میں نعروں کی گونج نے سماں باندھ دیا۔
دار المدینہ ایف بی ایریا میں گیارہویں
شریف بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم ایف بی ایریا میں گیارہویں شریف کا دن بڑے ہی عقیدت
و احترام سے منایا گیا جس میں بچوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی اور تلاوت، نعت،
منقبت نیز سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے متعلق بیانات کئے۔ اس موقع پربچوں کو سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی
کے واقعات سنا کرغوث پاک اور اولیائےکرام سے محبت کو بڑھانے کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
يوكے، کے شہر بریڈفورڈ ميں دو مقامات پر محافلِ نعت بسلسلہ گیارہویں پر گيارہويں شريف اک انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش283 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے
اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے تحت ہند کے شہر مرادآباد میں قائم اسلامی بہنوں کے دار السنہ میں 8دسمبر2019ءسے 12 دن کا مدنی
قاعدہ کورس شروع ہو گیا ہے ۔اس میں کم بیش38 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ہے جن کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے
دارالمدینہ، مدینہ ٹاؤن پرائمری میں پچھلے
دنوں محفلِ نعت بسلسلۂ گیارہویں شریک کا
انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری کے بچوں نے پُر جوش انداز میں شرکت کی اور مختلف انداز میں غوثِ پاک رضی
اللہ عنہ سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

7دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت گلشن معمار کراچی میں مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دئیے۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات
ذمہ دار کا تقرر اور مدنی انعامات کے مکتب لگانے کی ترغیب دلائی نیز گلشن معمار
میں کورس" جنت کا راستہ "کروانے
کا ذہن دیا۔