اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  10دسمبر2019ء سے ریجن سینٹرل افریقہ یوگنڈا کے شہر کمپالا میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ سکیں گی۔