شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی آٹھ مدنی کام کارکردگی میں بیرون ملک (ہند، سری لنکا، ماریشس، یوکے، موزمبیق) کی اسلامی بہنیں بھی شامل ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! بیرون ملک میں بھی طالبات و معلمات آٹھ مدنی کاموں میں حصہ لیتی ہیں۔ ماہ نومبر2019ء کی کارکردگی کے مطابق درس نظامی اورفیضان شریعت کی کل طالبات 1352 اور معلمات 84 ہیں جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں 1364نے شرکت کی، علاقائی دورہ میں 278 نے شرکت کی، 601 نے درس دینے کی سعادت حاصل کی، 1071 نے مدنی انعامات کا بک لِٹ جمع کروایا اور 100طالبات نے مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی سعادت حاصل کی ۔