دعوت اسلامی کے تحت 13دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر نیویارک میں
قائم اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر(Adult day care center) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈے کئیر
سینٹر کی ڈائریکٹر ، آرگنائزر اور ممبران سمیت تقریباً 45 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد
میں شریک اسلامی بہنوں کو خود اور اپنے بچوں کو بھی دینی تعلیم کے حصول کا ذہن دیا۔مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اس پر فتن دور میں بچوں کی تربیت اورمختلف روزمرہ کے مسائل کے حل کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
اور مدنی چینل و کڈز مدنی چینل کے بارے میں بھی بتایاجبکہ ان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت13 دسمبر
2019ءبروز جمعہ افریقی ممالک (یوگنڈا ،کینیا ،لیسوتھو اورماریشس) کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین
ذمہ دار اسلامی بہن نے پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے
تحت12دسمبر2019ء کو دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں”جرمینیشن آف سیڈ کی ایکٹیویٹی“
کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس K.Gکے طلبہ و طالبات نے
بھرپور حصہ لیا۔ طلبہ و طالبات کو اس کی
تفہیم بذریعۂ پریکٹیکل کروائی گئی جس میں تمام کانٹینٹس کا بغور مطالعہ بھی کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ
سٹی کیمپس میں دینیات کارنرپر مختلف ایکٹیوٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظرہ ایکٹوٹی
اور ذہنی آزمائش بھی شامل تھی۔ طلبہ کو نماز کارنر میں لا کر نماز نہ پڑھنے کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور اخلاقیات
کارنر میں وہ طلبہ جن کے ناخن بڑھے ہوئے ہوتے ہیں یا ہاتھ دھونے کا ذہن نہیں ہوتا یا
سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ نہیں ہوتا انہیں مختلف حدیثیں سناکر ذہن سازی کی گئی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام چلنے والے دارالمدینہ ہارلے پرائمری کیمپس میں جما عت اول کے طلبہ کے درمیان ریڈ نگ کی سر گرمی کروائی گئی جس میں بچوں نے
مختلف کردار بن کر ریڈنگ کو مزید دلچسپ بنا یا۔
دارالمدینہ گجرات انٹرنیشنل اسلامک
اسکولنگ سسٹم میں سر گرمیوں کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت
گجرات میں قائم دارالمدینہ گجرات انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں پری پرائمری
کے طلبہ و طالبات نے ” سخت اور نرم“ کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے مختلف
سرگرمیاں کیں اور متعلقہ اشیاء کے بارے
میں آگاہی فراہم کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے دارالمدینہ سٹی2 حیدرآباد
کیمپس میں پری نرسری اور نرسری کلاسز میں
مختلف قسم کی سر گرمیوں کا سلسلہ ہوا جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے! ان سرگرمیوں کا مقصد
صرف اور صرف طلبہ میں پڑھائی کی دلچسپی کو بڑھانا اور اعلیٰ تعلیم سے روشناس کرنا
ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت10دسمبر2019ء کو ماریشس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم میں واقع جامعۃ المدینہ للبنات میں ویک اینڈ
کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے
دعوتِ اسلامی کے تحت
یوکے برمنگھم میں واقع جامعۃ المدینہ للبنات
فیضان غوث اعظم میں 12 جنوری 2020ء
سے اسلامی بہنوں کے لئے ویک اینڈ کورس
بنام ”فیضان علم کورس“ کا آغاز
ہورہا ہے۔ یہ کورس 41 کلاسز پر مشتمل ہے ۔یہ
ہفتہ وار ایک کلاس ہوگی ہے جس میں تجوید و قرات اور ارکانِ اسلام کے مختصر مسائل
سکھائے جائیں گے۔
داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل
آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔
جامعات المدینہ للبنات لاہور ریجن کی زون و اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی
مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت10دسمبر 2019ءبروز منگل لاہور
ریجن کی زون و اراکین کابینہ ذمہ داران
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات پاک
سطح کی نگران اسلامی بہن نے اپنی ذمہ داری اور اپنی ذات کے حوالے سے غور و
فکر کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی انفرادی کارکردگی ، زون کا تعلیمی معیار،
جامعۃ المدینہ کی خود کفالت و زون ذمہ دار و اراکین کابینہ سے جدول چیک
کرنے کا طریقہ کار، ماتحت کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی و کارکردگی کمزور ہونے کی صورت میں اچھے انداز سے
تفہیم کرنے اور کارکردگی بہتری کے لئے اہداف کے نکات پر کلام کیا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی
ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے
ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں
پیش بھی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہلِ
سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
مجلس جامعات المدینہ
للبنات ملک و بیرون ملک کی رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 64ہزار
798 رہی۔
افغانستان ریجن ایران کے شہر زاہدان میں فیضانِ انوار الفرقان کورس
کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے تحت 10دسمبر2019ء سے افغانستان
ریجن ایران کے شہر زاہدان میں 12 دن پر
مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مقامی اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف
، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ
سکیں گی۔
Dawateislami