دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم دارالمدینہ میلاد کیمپس سے وابستہ اسلامی بہنوں کےلیےدو دن کا تربیتی کورس بنام’’جنت کا راستہ ‘‘منعقد ہوا جس میں کیمپس کی تمام اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مختلف تربیتی سیشنزمیں مبلغۂ اسلامی بہن نےانہیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے  مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے DHA میں روشن سوئیٹ والوں کے گھر ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


12 جنوری 2020ء کو  جامعات المدینہ للبنات سے درس نظامی (عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے میر پور خاص زون کی 25 طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔ اس تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابو عمر عطاری نے بذریعۂ انٹر نیٹ سنّتوں بھرا بیان بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری2020ء کو  شاہ کوٹ کے علاقے چٹی روڈ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر خواتین سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادکے علاقے جھنگ میں  رحمٰن میڈیکل اسٹور والوں کے گھر مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں کم و بیش تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے صدر میں کابینہ مشاورت مجلس رابطہ  ذمہ دار اسلامی بہن نے سندھ ہائی کورٹ کی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ مشاورت مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوری 2020ءکے آخری ہفتے میں سندھ ہائی کورٹ میں مدنی حلقہ لگانے کے حوالے سے مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں ڈیفنس کراچی  میں ریجن مشاورت مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نےہائی کورٹ کی وکیل کی والدہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ٹھٹھہ کے علاقے سرکی چوک   میں کابینہ سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ شیرازی اسکول ٹھٹھہ کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسکول میں ماہانہ درس رکھنے کی ترغیب دلائی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سانگھڑ کے علاقے مٹھی کھوئی میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ اسکول کی ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 10 میں ڈویژن مشاورت مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیسلے کمپنی کی نیوٹریشن اسپیشلسٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جنوری 3 تا 7 جنوری 2020ءکراچی ریجن کی  کلفٹن کابینہ میں نو مقامات پر "جنت کا راستہ" کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


پچھلے دنوں لاڑکانہ کے علاقے حمل محلہ میں  فیوچر فاؤنڈیشن اسکول کی ٹیچرز نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی دورے میں شرکت کی اور مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔