
اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں 26 مقامات پر) Basic Of Islam (کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ، ایکٹیوٹی نیز وضو
، غسل اور نماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ کورس کے اختتام
پر 234 اسلامی بہنوں نے کتاب ”فیضان نماز“ سے روزانہ گھر درس دینے کی نیت کی،
287اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی اور 181اسلامی
بہنوں نے اسلام کی بنیادی باتیں حصہ دوم کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیکی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن
میں 35مقامات پر” فیضان ایمانیات“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 676 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے
واقعات، صحا بۂ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات ،اس
کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
سات سالہ بچی نے ایک سال پانچ ماہ میں مدنی قاعدہ و قراٰن ِ کریم مکمل کرلیا

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت فیصل آباد زون جھنگ شہرموسی چوک میں شفٹ کلا س کی ایک بچی جن کی عمرصرف 7 سال ہےانہوں نے تقریباً ایک سال پانچ ماہ میں
مدنی قاعدہ و قراٰن ِ کریم مکمل کرنے کی
سعا دت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت11جنوری2020ء
کراچی کے علاقے قائدآباد میں گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اس موقع پر ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہر مہینے
اپنے گھر اور اسکول میں مدنی حلقہ اور درس اجتماع رکھوانے نیز تجوید کے ساتھ قراٰن
پاک سیکھنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 10 جنوری 2020ءکو
لودھراں کے علاقے وارڈ نمبر 7 میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بہادر تھہیم
لودھراں کی ہیڈمسٹریس سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے نادر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 تاجر خواتین
اور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت16 جنوری 2020ء
سے مدنی کام کورس شروع ہو گا جس میں صرف تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنیں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس کورس میں بالخصوص اسلامی
بہنوں کےآٹھ مدنی کاموں کے بارے میں تفصیلی
بریفنگ دی جاتی ہے۔
کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں نیچے دئیے گئے ای میل
آئی ڈی یا نمبر پر رابطہ کریں۔

2 جنوری 2020ء سے پاکستان کے پانچ شہروں (حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی،سیالکوٹ) کے دارالسنہ للبنات میں ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 131 اسلامی بہنیں شرکت
کی سعادت پا رہی ہیں۔ اس کورس میں تجوید،فقہ کے ساتھ ساتھ نماز سے متعلق بہار شریعت
سے مسائل، شجرۂ عطاریہ،مدنی انعامات اور سنتیں یاد کروانا،تلفظ کی درستی اور مدنی
انعامات کی عملی مشق کروائی جارہی ہے ۔

اسلامی بہنوں کے شعبےدارالسنہ للبنات کے تحت 2جنوری2020ء سے پاکستان کے شہر
کراچی میں ”اسپیشل اسلامی بہن کورس“ جاری ہے جس میں 33 اسلامی بہنیں شرکت کی
سعادت حاصل کر رہی ہیں۔اس کورس میں تجویداور فقہ کے ساتھ ساتھ اشارے،سنتیں، آداب
اور اسپیشل اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جا رہا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبےمجلس شارٹ کورسز کے ذریعے تمام اسلامی بہنوں کیلئے 12 دن پر
مشتمل کورس فیضان انوار الفرقان کا انعقاد کیاگیا ۔اس کورس کا آغاز 2دسمبر 2019ء سے ہو اتھا۔اس کا دورانیہ
1گھنٹہ 12 منٹ تھا۔ اس کورس میں قراٰن پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف،شان نزول،قرآنی واقعات، پردے کے
احکام، معاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سکھایا
گیا۔
یہ کورس 32
جامعات المدینہ،80مدرسۃالمدینہ اور دیگر 455 مقامات پر منعقد ہوئے۔تقریباً7ہزار 445
اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل
کی ۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں نے مختلف نیتیں پیش کیں جن
کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭عطاری یا طالبہ بننے والیوں کی تعداد:2 ہزار857
٭مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھنے یا پڑھانے والیوں کی
تعداد:3ہزار379
٭صراط الجنان فی تفسیر القراٰن سے روزانہ تین آیات
تلاوت پڑھنے سننے والیوں کی تعداد:4ہزار80
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے کرنے والیوں کی تعداد:5ہزار152

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ڈونیشن بکس کے
تحت فیصل آباد کی رکن کابینہ شعبہ ڈونیشن بکس نے ناروے کی ایک
اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کی جس پر اس اسلامی بہن نے اپنے فوت شدہ لواحقین کی نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کیا جس کی ٹوٹل رقم 1لاکھ
78ہزار 80 روپے مالیات میں جمع کروائے گئے۔ اہلِ ثروت اسلامی بہن کو دارالمدینہ اسکول سسٹم اور مالیات دفتر فیصل آباد کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر اچھے
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے دعوت
اسلامی کا نظام بہت پسند آیا اور مجھے اپنی رقم Donate کر کے% 100 Satisfaction ہوئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت کراچی
کے علاقے کلفٹن میں کابینہ مشاورت شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹ سے ملاقات کی اور
انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔