پچھلے دنوں مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت تمام اسلامی بہنوں بالخصوص 13 تا 19 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس فیضان ایمانیات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس میں  عقائدِ اہلِ سنت اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات،صحابہ کرام علیہم الرضوان کے عشق رسول پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات اور نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔یہ کورس 29جامعات المدینہ للبنات، 38مدراس المدینہ للبنات جبکہ دیگر 307 مقامات پر منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 5ہزار 353رہی۔

کورس میں شریک 1166 اسلامی بہنوں نے جامعۃالمدینہ کے تحت "فیضان شریعت کورس" میں داخلہ لینے،3474 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، 3164 اسلامی بہنوں نے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، 3550 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی نیت کی۔