دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2019ء میں ملک و بیرونِ ملک67 ہزار 525 اسلامی بہنوں نے  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی۔

ملک و بیرون ملک اسلامی بہنوں کے لئے تقریباً 8 ہزار 761 محافلِ نعت منعقد کی گئیں۔ ان محافل میں ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور اس کی برکت دیگر مدنی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کی۔

ان محافل میں آنے والی اسلامی بہنوں میں سے 7 ہزار 362 اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی،759اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔1382 اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوئی۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ایران کے 3 شہروں میں چار مقامات پر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پردے کی رعایت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر خواتین کو نیکی کی دعوت دی۔