اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف سیالکوٹ زون گجرات کابینہ کے ڈویژن بزرگوال کا مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ڈویژن تا حلقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے طریقے بتائے ۔ کارکردگی فارم سمجھائے اور کارکردگی میں رہ جانے والی کمزوریوں پر توجہ دلائی۔ تقرریاں مکمل کرنے ،مدنی انعامات کی مدنی تحریکوں، یوم قفل مدینہ اور روزوں کی کارکردگی مکمل ذمہ داراسلامی بہنوں سے لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020بروزپیر شریف اسلام آباد ریجن،  واہ کینٹ زون میں ریجن بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجتماع ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اور جائز کام سےپہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرکے مدنی انعامات کا رسالہ ذیلی حلقے میں جمع کروانے کا ذہن دیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔اس مدنی انعامات اجتماع میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف کراچی ریجن، ساؤتھ زون، کابینہ و  ڈویژن رنچھوڑ لائن میں مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تحریکوں کی کارکردگی کے نکات پیش کیے گئے مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کی کارکردگی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف کراچی ریجن، ساؤتھ زون ،  کابینہ نیو کراچی میں مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن اور علاقہ ذیلی مشاورت مدنی انعامات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت مدنی انعامات نے مدنی کاموں کے حوالے سے کمزوری دور کرتے ہوئے مدنی انعامات اپنانے اور اس کی کارکردگی بہتر کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مذاکرہ کارکردگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مدنی انعامات کے اجتماعات کرنے پر خصوصی ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف کراچی ریجن، ساؤتھ زون، کابینہ رنچھوڑ لائن میں مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا اجتماع منعقد ہواجس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی مذاکرہ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی اہمیت کو اجاگر کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20  جولائی 2020بروزپیر شریف ملتان ریجن بہاولپور زون کی کابینہ بہالپور مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات ، مدنی مذاکرے اور کارکردگی شیڈول کے فارم فل کرنے کا طریقہ کار سمجھایااور اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا بھی ذہن دیا۔ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے لیے تقرر یاں جلد کرنے کا ذہن دیا گیا اس کے علاوہ ہفتہ وار مختلف مدنی کاموں کی مدنی تحریک جو کارکردگیاں لی جائے گی ان کا طریقہ کار بھی سمجھایااور اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا عزم کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف لاہور ریجن،شمالی لاہور زون،  کابینہ میاں میر میں مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال کانفرنس مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں اسلامی بہنوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020بروزپیر شریف فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی نور پور کابینہ میں مدنی انعامات ذمہ دار کا اجتماع منعقد ہواجس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات رسائل تقسیم و وصول کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020بروزپیر شریف ریجن فیصل آباد زون جھنگ کی جھنگ کابینہ میں  مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ منعقد ہواجو جھنگ زون ذمہ داراسلامی بہن نے لیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے سب سے پہلے کمزوریوں پر کلام کیا اس کے بعد ماہانہ کارکردگی کس طرح مضبوط کی جا سکتی ہے اس کی ترغیب دلائی جن ڈویژن میں مد نی انعامات ذمہ دار مقرر نہیں ہیں پانچ دن کے ہدف پر ذمہ دار مقرر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020 کو اسلام آباد ریجن چکوال زون کی کابینہ چوآسیداں شاہ میں مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان توبہ پر بیان فرمایا۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی ا ور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار کو مدنی انعامات رسائل تقسیم و وصول کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 5اگست2020ء  سے فیضان قراٰن کورس آن لائن بذریعہ اسکائپ (تمام اسلامی بہنوں ) کے لئے شروع ہو گا۔

اس کورس کے نصاب میں تجوید(مکمل مدنی قاعدہ)، چھ کلمے،ایمانیات،منتخب سورتیں اور فقہ شامل ہے۔کورس میں داخلہ کی خواش مند اسلامی بہن کے لیے عمر کم از کم 15 سال،قومی زبان لکھنا پڑھنا آتی ہو اور مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔اس کورس کا دورانیہ روزانہ 2 گھنٹے علاوہ اتوار ہو گا۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرما ئیں۔

Ib.darulsunnahpak@dawateislami.net


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کراچی ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بروز منگل 14 جولائی 2020 تمام زون مشاورت کا مد نی مشورہ لیا جس میں’’ نیو کورس سورہ رحمن ‘‘کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا اسکے علاوہ مفتشات و مدرسات کے ٹیسٹ،مدرسات کی تعداد جمع کرنے ،مدنی خبر دینے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اسکے اہداف بھی دیے گئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دی گئی۔