اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی 2020بروزپیر شریف کراچی ریجن، ساؤتھ زون ،  کابینہ نیو کراچی میں مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن اور علاقہ ذیلی مشاورت مدنی انعامات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت مدنی انعامات نے مدنی کاموں کے حوالے سے کمزوری دور کرتے ہوئے مدنی انعامات اپنانے اور اس کی کارکردگی بہتر کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مذاکرہ کارکردگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مدنی انعامات کے اجتماعات کرنے پر خصوصی ذہن دیا۔