اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن شعبہ تعلیم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی بروز منگل لاہور ریجن نگران نے بذریعہ فون  گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں کے حوالے سے فولواَپ کیامزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  20جولائی بروز پیر لاہور ریجن نگران نے بذریعہ فون ہزارہ زون کا مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران ،کابینہ نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت فرمائی ،اجلاس میں ذمہ داران کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ،مدنی کاموں کے حوالے سے فولواپ کیا،مزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی بروز   بدھ نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان ، کراچی ریجن کی کھارادر کابینہ میں ہفتہ وار درس میں شرکت کی۔ جس میں سرکار ﷺ کے ارشاد کی روشنی میں صحابیات نے جو اپنی مبارک زندگیاں گزاریں اس سے متعلق بتایا گیا۔


دعوتِ اسلامی فیصل آباد ریجن کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات 2 بلاک چیچہ وطنی ساہیوال کابینہ کی  ایک طالبہ نے لاک ڈاؤن سے پہلے 10 پارے حفظ کئے ہوئے تھے اورانہوں نےچھٹیوں کے دوران خود سے ہی بقیہ 20 پارے بھی حفظ کر لئے ان کی اب دوہرائی بھی ہو چکی ہے۔ اورناظمہ اسلامی بہن نے امتحان لیا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان کے حفظ قراٰن کی کیفیت اچھی پائی ۔

نوٹ:-اس بچی نے مدنی قاعدہ 2 ماہ 7 دن ، ناظرہ 3 ماہ 12 دن اور حفظ 5 ماہ 18 دن میں مدرسۃ المدینہ للبنات سے مکمل کیا ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جولائی2020ء کو لاہور ریجن ذمہ دار نے کابینہ وزیرآباد کی مختلف سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ کانفرنس کال کے ذریعے علاقائی دورہ سے متعلق تربیت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئےعلاقائی دورہ کے مدنی پھولوں سے متعلق گفتگو کی مزید ذمہ داراسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جولائی 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ  ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سےاراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے مزید ملکوں میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے کے لئے تمام ریجن نگران اور شعبہ جات ذمہ داران کو 2025ء تک کے اہداف دئیے مزیدیہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر بھی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  22جولائی2020 ء بروز بدھ گلگت کی استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ ذیلی حلقہ دریال میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدرستہ المدینہ للبنات میں وزٹ ہوا جس میں طالبات پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے،سننے ، گھر درس دینے، سننے،مدنی انعامات پر عمل کرنے ، سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ہفتہ وار درس میں شرکت کرنے اور محاسبے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22جولائی2020 ءبروز بدھ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ، غوری کوٹ شہر،عطاری کوٹ ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دوئی داس ،کیرک 1، کیرک 2) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیاجس میں مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذمہ داری لینے کے حوالے سے ترغیب دلائی ان سے اہداف بھی لئے اور مدنی کاموں کے لئے وقت کی قربانی دینے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی 2020 بروز منگل  پاکستان نگران نے استور کابینہ کے شہر رٹو ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دادو جیل ، مدنی محلہ ، مغل پورہ ، ناصرہ آباد )کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم وقت پر دینے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن  نے رٹو کے مدرستہ المدینہ للبنات کا مدنی مشورہ لیا جس میں طالبات پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےسننے ، گھر درس دینے سننے،مدنی انعامات پر عمل کرنے ، سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ہفتہ وار درس میں شرکت کرنے اور جن طالبات کی تجوید درست ہے انہیں گھر مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020بروز بدھ  فیصل آباد ریجن کا عالمی سطح مجلس مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی مشورہ لیاجس میں فیصل آباد ریجن و زون سمیت پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

عالمی سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا مدنی مذاکرہ کارکردگی دیکھنے کے حوالے سے نکات پیش کئے اور مدنی مذاکراہ ذوالحجۃ الحرام کے 10 دن تک روزانہ دیکھنے کا ذہن دیا دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کے مسائل سن کر انا حل بھی بتایا۔