دعوتِ اسلامی کے شعبہ میر پور خاص زون میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن حیدرآبادمکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 50 روپے والے پیکجز ( چند رسائل پر مشتمل پیکٹ) کا ذہن دیا نیز شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام سکھر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم رسائل کے حوالے سے نکات دئیے نیز50 روپے والے پیکجز کی معلومات و اہداف دئیے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام بھکاری کلاں میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں وضو ،غسل ،تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام ، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام چوآسیدنشاہ میں ”حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں مختلف امور پر تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام چکوال کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہانہ کارکردگی فارم کے فِل کرنے میں کمزوریوں کودور کرنے، زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شعبہ ذمہ داران کی خود اور دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت کرنے اورکروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پشاور زون میں” طہارت کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو ،غسل ،تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام ، مستعمل پا نی ، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں” طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مختلف زون سے 42 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیئے جبکہ 39اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ باکسز رکھنے نیز انفرادی کوشش کے ذریعے ہر ماہ گھریلو صدقہ باکسز کی تعداد میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی نیزاپ ڈیٹ مدنی پھولوں کو ذیلی سطح تک پہنچانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مدنی عطیات بکس پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پیکج تقسیم کرنے اور ہر ماہ گھریلو صدقہ بکس کی تعداد میں اضافے کے اہداف دئیے ۔اس کے علاوہ donations میں اضافے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ذمہ داران نے اپنے شعبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور کی خانقاہ ڈوگراں ڈویژن محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کا ذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ باکسز خود رکھنے اور رشتہ داروں کے گھر بھی رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پاکستا ن کے شہر رٹو میں مدرستہ المدینہ للبنات کی معلمات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں باحیثیت معلّمہ ذمہ داری کے تقاضے بیان کئے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گلگت میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے انسٹیٹیوٹ ووکیشنل کالج (Institute Vocational College) کی اونر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں ”سورۃ الرحمان کورس“اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔