پاکستان کے شہر فیصل آباد ریجن جھنگ زون کی
مدنی انعامات ذمہ دار کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی
2020بروزپیر شریف ریجن فیصل آباد زون جھنگ کی جھنگ کابینہ میں مدنی انعامات ذمہ دار کا مدنی مشورہ منعقد ہواجو جھنگ زون ذمہ داراسلامی بہن نے لیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے سب سے پہلے کمزوریوں پر کلام کیا اس کے بعد
ماہانہ کارکردگی کس طرح مضبوط کی جا سکتی ہے اس کی ترغیب دلائی جن
ڈویژن میں مد نی انعامات ذمہ دار مقرر نہیں ہیں پانچ دن کے ہدف پر ذمہ دار مقرر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان کے شہر اسلام آباد ریجن چکوال زون کی
مدنی انعامات ذمہ دار کا اجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020 کو اسلام آباد ریجن چکوال زون کی کابینہ چوآسیداں
شاہ میں مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان توبہ پر بیان فرمایا۔
کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ
کرنے کی ترغیب دلائی ا ور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار کو مدنی انعامات رسائل تقسیم
و وصول کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 5اگست2020ء سے فیضان قراٰن کورس آن لائن بذریعہ اسکائپ
(تمام اسلامی بہنوں ) کے لئے شروع ہو گا۔
اس کورس کے
نصاب میں تجوید(مکمل مدنی
قاعدہ)، چھ کلمے،ایمانیات،منتخب سورتیں اور فقہ
شامل ہے۔کورس میں داخلہ کی خواش مند اسلامی بہن کے لیے عمر کم از کم 15 سال،قومی
زبان لکھنا پڑھنا آتی ہو اور مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔اس
کورس کا دورانیہ روزانہ 2 گھنٹے علاوہ اتوار ہو گا۔
کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرما ئیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ کراچی
ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے
بروز منگل 14 جولائی 2020 تمام زون مشاورت کا مد نی مشورہ لیا جس میں’’ نیو
کورس سورہ رحمن ‘‘کے مدنی پھولوں پر
کلام ہوا اسکے علاوہ مفتشات و مدرسات کے ٹیسٹ،مدرسات کی تعداد جمع کرنے ،مدنی خبر
دینے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اسکے اہداف بھی دیے گئے قربانی
کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اسلام آباد ریجن، سیالکوٹ کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرااجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 18 جولائی
2020کو اسلام آباد ریجن کی سیالکوٹ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا
اجتماع ہواجس میں اسلام آباد ریجن کی کفن
دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں سیالکوٹ
کابینہ کی مقامی اسلامی بہنوں نے کی تربیت کی اورمفتشہ کے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بروزہفتہ 18
جولائی 2020 کو پاکستان کے شہر اسلام
آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی۔
اسلام آباد ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول ، ماہانہ
کاکردگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کا تقرر کرنے ،تربیتی اجتماع منعقد
کرنے اور ٹیسٹ دینے والیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔
پاکستان کے دو مقامات ڈرگ کالونی اور ملتان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 18 جولائی
2020کو پاکستان کے دو مقامات ڈرگ کالونی
اور ملتان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جن میں 10 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کراچی ریجن کی
مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، مسائل ، اس کے احکام سمجھانے کے ساتھ
ساتھ اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کا ذہن
دیا۔

رکن عالمی مجلس مشاورت(مجلس رابطہ
عالمی سطح) ذمہ دار نے 20 جولائی 2020 کو عالمی مجلس
مشاورت کے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی۔ مشورے میں عالمی نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور اراکین سے کام میں مزید بہتری
لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسلامی بہنوں کی رکنِ عالمی مجلس مشاورت (مجلس
رابطہ عالمی سطح) ذمہ دار نے 15جولائی 2020آن کو لائن زوم لنک
کے ذریعے طارق روڈ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔
رکنِ عالمی مجلس
مشاورت (مجلس رابطہ عالمی سطح) ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت کو بیان کیا مزید مدنی انعامات کا
رسالہ پر کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18
جولائی 2020 کو ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تحصیل بورے
والا کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور
اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ملاقات کی۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں اپنے اداروں میں طالبات کو سنتیں سکھانے اور
شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 17 جولائی2020 کو کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں
درسِ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
وہاڑی زون میں مجلس رابطہ کی ڈویژن
و علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18
جولائی 2020 کو مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن و علاقہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، مزید تربیت فرماتے
ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے کی بھرپور کی ترغیب بھی
دلائی۔