دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جولائی 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ  ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سےاراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے مزید ملکوں میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے کے لئے تمام ریجن نگران اور شعبہ جات ذمہ داران کو 2025ء تک کے اہداف دئیے مزیدیہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر بھی تربیت کی۔