اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 18 جولائی 2020کو اسلام آباد ریجن کی سیالکوٹ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا  اجتماع ہواجس میں اسلام آباد ریجن کی کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں سیالکوٹ کابینہ کی مقامی اسلامی بہنوں نے کی تربیت کی اورمفتشہ کے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بروزہفتہ 18 جولائی 2020 کو پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔

اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول ، ماہانہ کاکردگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کا تقرر کرنے ،تربیتی اجتماع منعقد کرنے اور ٹیسٹ دینے والیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 18 جولائی 2020کو پاکستان کے دو مقامات  ڈرگ کالونی اور ملتان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں 10 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، مسائل ، اس کے احکام سمجھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔


رکن عالمی مجلس مشاورت(مجلس رابطہ عالمی سطح) ذمہ دار نے 20 جولائی 2020 کو عالمی مجلس مشاورت کے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی۔ مشورے میں عالمی نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور اراکین سے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلامی بہنوں کی رکنِ عالمی مجلس مشاورت (مجلس رابطہ عالمی سطح) ذمہ دار نے 15جولائی 2020آن کو لائن زوم لنک کے ذریعے طارق روڈ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت (مجلس رابطہ عالمی سطح) ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت کو بیان کیا مزید مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18 جولائی 2020 کو ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تحصیل بورے والا کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ملاقات کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں اپنے اداروں میں طالبات کو سنتیں سکھانے اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  17 جولائی2020 کو کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں درسِ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18 جولائی 2020 کو مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن و علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، مزید تربیت فرماتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے کی بھرپور کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  کراچی سینٹرل زون کے زیر اہتمام 18 جولائی 2020 کو بذریعہ اسکائپ ماہانہ شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 24مختلف سیاسی اور سماجی شعبوں سے وابستہ خواتین شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دنوں میں روزانہ کیے جانے والے نیک کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے قربانی کے جانور کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ کےزیر اہتمام کراچی ریجن کی ڈویژن بنگلہ بازار میں 18 جولائی2020  کو بذریعہ واٹس ایپ شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ میں بذریعہ ا سکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ِعالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”ذوالحجہ کے دس دن کی فضیلت اور قربانی کے فضائل“ کے حوالے سے بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجہ میں ہونے والے 10مدنی مذاکروں میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس اجتماع میں دارالمدینہ کے دو کیمپس کے مدنی عملے نے بھی شرکت کی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں درس و بیان کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور تفسیر کورس میں شر کت کرنے کی ترغیب دلائی۔