اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20جولائی 2020بروزپیر شریف اسلام آباد ریجن،  واہ کینٹ زون میں ریجن بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجتماع ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اور جائز کام سےپہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرکے مدنی انعامات کا رسالہ ذیلی حلقے میں جمع کروانے کا ذہن دیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔اس مدنی انعامات اجتماع میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔