دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اطراف اٹھارہ ہزاری کابینہ میں مکتبۃ المدینہ بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی نیز اجتماعات میں بستوں کی کارکردگی کو یقینی بنانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  لاہور شمالی زون نشتر کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تین کابینہ کی ریجن تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے متفرق کاموں اور ٹیلی تھون پر کلام کیا گیا جبکہ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام عالمی سطح مجلسِ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن اور اسپیشل  مجلسِ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں آئندہ کی بہتری کے لئے اہم امور پرمشاورت کی نیزمدنیہ اسلامی بہنوں کو انگلش لینگویج کورس کروانےاور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ میں زون گلگت بلتستان ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کی  اور روزانہ ہونے والے مدنی مذاکرے کو دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں دعا بھی کروائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ  کے زیر اہتما م پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے شہر روہڑی میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ صبر اور صدقے کے فضائل اور تعویذات کی برکتیں بتائیں جس کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لیے رقم پیش کی ور ایک اسلامی بہن نے اپنا چاندی کا سیٹ پیش کرنے کی نیت کی آخر میں صلوۃالحاجات ادا کی گئی اور مکتوبات و اوراد عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ،  ملتان زون، ملتان کابینہ مکی میں قائم دارالسنہ میں جاری مدنی کام کورس میں ریجن ذمہ دار اصلاحِ اعمال نے اپنے شعبے اصلاح اعمال کے مدنی پھول کورس میں شریک جامعۃ المدینہ کی طالبات کو سمجھائے اور اصلاح اعمال کے شعبے پر کام کرنے کی نیتیں بھی لیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون،  لاڑکانہ کابینہ میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 90 روزہ تجوید القرآن کورس، 26 روزہ مدنی قائدہ کورس، 41 روزہ معلمہ مدنی قائدہ کورس ، ناظرہ اور مدنی قاعدہ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو اسناد دی گئیں نیز اس موقع پر شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔

الحمدللہ اجتماع کے آخر میں طالبات نے قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے جذبہ کے ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات کھولنے اور گھروں میں بھی مدرسہ لگانے کی نیتیں کیں ۔ اجتماع میں لاڑکانہ کی ذ مہ داران،شخصیات، طالبات اور سرپرست اسلای بہنوں نے شرکت کی۔

 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار وکابینہ ناظمات اعلیٰ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمدار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور خود کفالت ،تعلیمی امور،صدقہ بکس،کارکردگی شیڈول اور ٹیلی تھون کارکردگی بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ  المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالے کو سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کرنے ،مکتبۃ المدینہ اسٹال پر سامان منگوانے اور سیل کا نظام بہتر بنانے پر کلام ہوا۔ تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے گئےاور اپنی اپنی ریجن میں مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت و مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورفیضان عشق رسول مسجد کے لئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن دینے ، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اورمدنی مذاکرہ کے وقت سب کاموں سے فارغ ہوکر یکسوئی سے مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کورنگی ساڑھے5 نمبر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے ”سیرت رسول ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دادو کابینہ کی میھڑ،خیر پور، ناتھن شاہ اور دادو ڈویژن کی عوام مع ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔