
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد زون کی اصلاحِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اصلاح اعمال
اجتماع کو ہر ہر ڈویژن میں منعقد کرنے کے
اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ
اہتمام کراچی دار السنہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورتوں نے شرکت کی۔
شعبہ
دار السنہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عنقریب شروع ہونے والے 12 دن پر مشتمل اسلامی زندگی کورس کے نکات بتائے نیز ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں
اس کورس میں داخلہ لے کر علم دین حاصل کر یں اور با عمل مبلغہ بن کر اپنے اپنے
علاقوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔
کراچی ریجن
کےجامعات المدینہ میں عالمی نگران اسلامی بہن
کا تربيتی بیان


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
کراچی ریجن میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا علاقہ مشاورت کی کم و بیش 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجس میں دکھیاری امت کی
خدمت کے لئے شعبہ کفن دفن کے مدنی پھول دیئے، احساس ذمہ داری سے کام کرنے اوروقت
پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام لانڈھی کابینہ ڈویژن لانڈھی 6 نمبر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ مشاورت سمیت 6 اسلامی بہنوں نے
مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم دی اسکالر اسکول (The scholars school )
میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ٹیچر اور
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخری
نبیﷺ کی سنت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی و قراٰن کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن
دیا۔
اس موقع پر محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نےمدرسۃ
المدینہ میں داخلہ لینے اور پرنسپل نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ
اہتمام کراچی کورنگی ساڑھے تین نمبر میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
جامعۃ المدینہ
للبنات کے تحت ہونے والے فیضان مدنی کام کورس کے حوالے سے تربیتی سیشن

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ زوم
پاکستان اور بیرون ملک میں قائم جامعۃ
المدینہ للبنات کے تحت ہونے والے فیضان مدنی کام کورس میں شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کے نکات سمجھائے نیز شعبے کے تحت 2021ء میں ہونے والے4 کورسز کی
معلومات فراہم کیں، تدریس کرنےکے حوالے سے
تربیت کی، نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی میں پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اوراچھے انداز میں تمام شرعی و تنظیمی اصولوں کو پیشِ نظر رکھ کر دفتری کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ کارکردگی میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے
سے دفتری عملے کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں پاکستا ن کے شہر راولپنڈی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت
پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ
زون کے علاقے لائنز ایریا میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون کے علاقے لائنز ایریا میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا
ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ایک ذمہ دار کو کس طرح مدنی کام کرناچاہیئے اس پر مدنی پھول پیش کئے نیز
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔