کراچی
ساؤتھ سینٹرل 2 کی نیو کراچی کابینہ میں اصلاح اعمال ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی کابینہ میں اصلاح
اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال کے شعبہ کی تقرری پر کلام ہوا اور
احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے جائزہ تحریک میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا
اور کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی،
لانڈھی
کابینہ، کورنگی ساڑھے تین میں ڈویژن تا ذیلی
کے ساتھ کابينہ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ مشاورت شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار نے مدنی مذاکرہ کارکردگی، مدرستہ المدینہ
سے کارکردگی کس طرح لینی ہے بتایا، اورہفتہ وار کام کی ترغیب دلائی ذمہ داران کو شعبہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔
بہتری کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے۔ذمہ
داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔
حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، سیہون شریف کابینہ کے جھانگارا
ڈویژن میں ایک نئے سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، سہون شریف کابینہ کے جھانگارا ڈویژن مین ایک نئے سنتون بھرا
اجتماع کا آغاز کیا گیا۔
اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے
اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔مزید دینی کاموں کو بڑھانی کی
بھی نیتیں کی گئیں۔
پاکستان، حیدرآباد
ریجن، لاڑکانہ زون ، لاڑکانہ کابینہ میں اصلاح اعمال کا اجتماع انعقاد

اسلامی بہنوں
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، لاڑکانہ
کابینہ میں اصلاح اعمال کا اجتماع انعقاد کیا گیا۔
لاڑکانہ کابینہ کی مدرسات نے اپنے اپنے مدارس
اور کورسز کے درجوں میں اس اجتماع کو سناجس میں مدرسات نے الگ الگ موضوعات پر بیانات
کئے اور اپنے موضوع کے حساب سے 63 نیک اعمال میں سے گفتگو کی۔طالبات نے آخر میں اچھی اچھی نیتیں بھی
پیش فرمائیں۔

دعوت ِاسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن ، زون ساہیوال، ساہیوال کابینہ کی ڈویژن چیچہ وطنی کے مختلف
علاقوں میں چار مقامات پر شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درس اجتماع کیا جس میں کم و بیش
33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
درس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے،
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز ان مقامات میں سے 1 مقام پر ڈونیشن بکس رکھوانے
کا سلسلہ ہوا مزید اسلامی بہنوں نے عطیات بکس
رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔



اسلامی
بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کراچی ریجن کی صدرکابینہ کے مدرسۃ المدینہ للبنات میمن مسجد کی
شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ بنت محمد اقبال نے 3 ماہ میں مکمل قرآنِ کریم ناظرہ
اورشعبہ حفظ القرآن کی ایک طالبہ بنت فرخ سلیم نے صرف 6 ماہ میں قرآنِ کریم مکمل
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مدرسۃ المدینہ آگرہ تاج سے شعبہ ناظرہ کی ایک
طالبہ بنت سید ذوالفقارعلی شاہ نے 6 ماہ میں قرآنِ کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، ڈویژن لانڈھی 6 نمبرمیں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے کابينہ تا علاقہ سطح کا مدنی مشورہ لیا۔
ریجن سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے کارکردگی بہتر بنانے، تمام کو تدریسی ٹیسٹ پاس کروانے کے اہداف
دئیے۔ آخر میں شرکانے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی
لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں
زون و کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا ،رسالہ بھی دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ سینٹرل زون کی ڈویژن کیماڑی میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔
2 پالرز کی اونر نے اپنے گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے اور فیضانِ online اکیڈمی میں داخلہ لینے اور ان سمیت تمام اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں
اور آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کھارادر کابینہ کے فیز 7 میں
گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا
نیو اجیر متعین کی گئیں، 2020 میں مدرسہ میں جزوقتی درجہ کی امتحان کی کار
کردگی %79 فیصد رہی۔