اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکپتن زون کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر کلام ہوا۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اَپ لیا گیا۔اس مشورے میں آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کے لئے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کے علاقہ جوڑیا  بازار میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 14 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔رسالہ نیک اعمال بڑھانے اور ان پر استقامت پانے کے لئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر موجوداسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاری کے علاقہ الفلاح روڈ کے ذیلی حلقے میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے توبہ کے متعلق بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ صلوۃالتوبہ پڑھنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ3 اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رہائشی کورس کرنے کی بھی نیت کی۔ آخر میں نیک اعمال کی الجھنوں پر بھی کلام ہوا اور رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کابینہ کے علاقہ ناصر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چغلی کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو چغلی کے گناہ سے بچتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کابینہ کے علاقہ سلطان آباد میں کفن دفن ذمہ داران کامدنی مشورہ  ہواجس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کا درست طریقہ سکھایا ۔ مدنی مشورے میں کئی اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ پڑھنے کی نیت کی۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون اطراف سمندری کابینہ کی ناراڈاڈا ڈویژن میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں  مفتشہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن کا ذہن دیا نیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”محبتِ رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اختتام پر دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلوں کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لالیاں اور اٹھارہ ہزاری اطراف کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی کہ جن ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہو رہے ہیں وہاں ذیلی سطح پر علاقائی دورہ ذمہ داران کی بھی تقرری کی کوشش کی جائے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پا کپتن زون بونگہ حیات کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکرگی وقت پر دینے ، کارکر دگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت اسلامی بہنوں سے لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے  زون مشاورتوں کا بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو رابطہ کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور شعبہ پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ناصر کالونی میں علاقائی تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار کاردگی میں اضافے کا ذہن دیا ۔