
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں لائنز ایریا
میں سٹی کورٹ کی ایڈووکیٹ کے گھر ان کے بھائی کے سوئم کے سلسلہ میں ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران اور مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔

اسلامی بہنوں کی شعبہ ”رابطہ برائے شخصیات “کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی کے علاقے لائنز ایریا
میں اسلامی بھائی کے سوئم میں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت ہوئی جس میں دعوت
اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہن نے بیان فرمایااور
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ
سطح ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔
”میمن
چیئر یٹیبل اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ
کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کی شعبۂ تعلیم کی ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”میمن چیئر یٹیبل
اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اور انھیں
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔ وہاں موجود ڈاکٹر زنے
اسپتال میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد کابینہ کے علاقے فورٹ ایریا میں شعبہ ٔتعلیم کابینہ اور
علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے زندگی کے
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات میں نیکی کی دعوت دی جن میں”خدیجہ گورنمنٹ گرلز
اسکول“ ، ”The Smart school“کی
ٹیچر اور ”سنجوک میرج بیورو“کی اونر سے
ملاقات کی ۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی
۔ شخصیات نے اجتماع میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے اختتام پر شخصیات کو
ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیئے گئے۔
آفندی ٹاؤن
میں اسلامی بہن کی والدہ کی برسی کے موقع
پر محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن، حیدرآباد کابینہ، ڈویژن آفندی ٹاؤن میں اسلامی
بہن کی والدہ کی برسی کے موقع پر محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل نعت کی کابینہ
مشاورت نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ فائننس کی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے فاتحہ خوانی کی ۔ شعبہ فائننس کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ شرکاء نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں فرمائیں اور اہل
خانہ کی اسلامی بہنوں نے ہر ہفتے علاقائی دورہ کرنے کی نیت فرمائی۔ آخر میں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد ریجن
، لاڑکانہ کی زون نگران اسلامی بہن کا سیہون شریف کابینہ کا مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ کی زون نگران اسلامی بہن نے سیہون شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سیدآباد ڈویژن کے میمن محلہ میں
مدنی مشورہ کیا جس میں سیہون شریف کابینہ کے
تین ڈویژن بھان سیدآباد ،سیہون شریف اور جھانگارا کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران اسلامی بہن نے محاسبہ اورنیک اعمال کے بارے میں سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز رجب شعبان اور رمضان میں خوب چندہ جمع کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ابھی سے سب ذمہ
دار اسلامی بہنیں خوب کوشش میں لگ جائیں جس پر سب اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ریجن حیدرآباد ، زون و کابینہ لاڑکانہ، ڈویژن لاڑکانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں تقرر، شیڈول کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی مزید سہ ماہی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کروائیں
گئیں۔ کفن دفن ٹیسٹ کے لئے 4 اسلامی بہنیں تیار ہوئیں اور کچھ مسائل کا حل بھی پیش کیا۔
ريجن حيدر
آباد ، تھر زون، کابينہ چھاچھرو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، ريجن حيدر آباد ، تھر زون، کابينہ چھاچھرو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اور علاقائی دوره کى زون ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا جس ميں 30 اسلامى بہنوں
نے شرکت کى آئنده اصلاح اعمال اجتماع ميں شرکت کرنے کى نیتیں کيں اور نيک اعمال پر
عمل کرنے کى نیتیں کىں اور اصلاح اعمال کى ذمہ داران کا تقرر کيا۔
ریجن حیدرآباد،
زون و ڈویژن لاڑکانہ میں اصلاح اعمال کی
زون ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن حیدرآباد، زون و ڈویژن لاڑکانہ میں اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے اپنے شعبے کی ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا
جس میں گیارہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ذمہ داران نےمسائل کو ہاتھوں ہاتھ حل فرمایا ۔ تقرریوں
کے حوالے سے علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار ان سے کلام فرمایا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی ،صدیق اکبر ذیلی حلقے میں علاقائی
دورہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی اور نیکی کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے” ماہِ رمضان کے نکات “ پر مدنی مشورہ لیا جس میں اسلام آباد ریجن مشاورت ، راولپنڈی اسلام آباد زون، مشاورت و زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 22
جنوری 2021ء کوکراچی تھانہ بولا خان کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن
دفن کا درست طریقہ سکھایا ،انہیں ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 10 اسلامی بہنوں نے کفن دفن کورس کا ٹیسٹ دینے کا ارداہ کیا اور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔