ڈویژن جلالپور بھٹیاں کے جامعۃُ المدینہ للبنات جلالپور بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون حافظ آباد،کابینہ پنڈی
بھٹیاں، ڈویژن جلالپور بھٹیاں کے جامعۃُ المدینہ للبنات جلالپور بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں ذمہ داران سمیت
تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کے بعد اسلامی بہنوں
کو اپنے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کار کردگی اپنی ذمہ
داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی نیتیں بھی
کروائیں۔
ریجن
لاہور،زون حافظ آ باد، کابینہ پنڈی بھٹیاں
کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں میں اصلاح اعمال اجتماع

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور،زون حافظ آ باد، کابینہ پنڈی بھٹیاں کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں میں اصلاح
اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال زون ذمہ دار سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔
اصلاح
اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ
لینے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال
کا جائزہ لے کر کار کردگی اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیتیں بھی کروائیں۔

شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ فیصل
آباد میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
درجِ ذیل ہے:
1 ہزار836 اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔
2 ہزار497 اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔
4 ہزار 321اسلامی
بہنوں نے گھر درس دئیے۔
4 ہزار
156اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک پڑھے۔
7 ہزار
028اسلامی بہنوں نے 313مرتبہ درود پاک پڑھے۔
3 ہزار
635اسلامی بہنوں 12منٹ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب
ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
بھی کی جاتی ہے۔پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” صابر بوڑھا “ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔فیصل آباد ریجن کی کم و بیش 62 ہزار 572 اسلامی بہنوں نے رسالہ” صابر بوڑھا “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
حیدرآباد ریجن
، حیدرآباد زون کے ڈویژن عثمان آباد میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبے ازدیاد حب کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون کے ڈویژن عثمان آباد میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت
ازدیاد حب ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ پرانی اسلامی
بہنوں سے ملاقات کی اور سنتوں بھرے اجتماع
کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
نیت کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی نیت بھی کی۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبے ازدیاد حب کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون، ڈویژن آفندی ٹاون کے
علاقہ گجراتی پاڑہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی
و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت
ازدیاد حب ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی ۔پرانی اسلامی
بہنوں سے ملاقات کی اور ان کو سنتوں بھرے
اجتماع کی دعوت پیش کی ۔

پاکستان
بھر میں دسمبر 2020ء میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت مختلف مقامات پر ایک
تا تین دن پر مشتمل شارٹ کورسز ہوئے۔ یہ
کورسز پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی ، حیدر
آباد ، ملتان ، لاہور اور اسلام آباد) میں 58 مقامات پر منعقد ہوئے جن میں 793 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن اسلام آباد شارٹ کورسز ذمہ دار کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ان کے 7 زون میں سے بقیہ 3 زون میں جدول بنانے کی ترغیب دلائی گئی جس پراسلام
آباد شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ جدول بنانے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سرگودھا زون نگران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں انھوں نے نیو شارٹ کورسز ذ مہ دار کا تقرر کرنےکا ہدف لیا اور اپنے زون میں شارٹ کورسز کروانے کے اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون نگران اور جڑانوالہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں
جڑانوالہ شارٹ کورسز ذمہ دار نے اپنے زون
میں شارٹ کور سز بڑھانے اور جدول
بنانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام
پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی اطراف حافظ آباد کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے صبر کی برکتوں پر مدنی پھول عطا فرمائے ڈویژن نگران کو سافٹ ویئر
میں کارکردگی کا اندراج کرنے پر تربیت فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے دینی کاموں کومزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔ ذیلی اور علاقہ سطح کی
تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔ رسالہ کارکردگی،
جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شرکاء اجتماع
میں اضافہ کے لیے اہداف بھی دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن، زون ساہیوال ،کابینہ ساہیوال کی ڈویژن ساہیوال
کے دو علاقوں میں درس اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن
دیا۔ درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھریلو صدقہ بکس
رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔