دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کفن دفن کے اجتماعات منعقد کروانے ، شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مظفر گڑھ زون میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ڈویژن علاقہ سطح ذمہ دار شعبہ کفن دفن اور دیگر مبلغات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اجتماعات میں شعبہ کفن دفن کے بینرز لگوانے اور کفن دفن کے تربیتی اجتماعات کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون  صادق آباد کابینہ ڈویژن لکڑ منڈی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے علاقوں میں شعبہ کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اہداف بھی لئے ،آخرمیں ڈویژن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا پریکٹکل طریقہ بھی کرکے دکھایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یارخان زون صادق آ باد کابینہ ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن عطار نگر ٹنڈو جام  کے 3 علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”چغلی کی مذمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن آفندی ٹاؤن میں دو مقامات پر  اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”چغلی کی مذمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”چغلی کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


مجلس اصلاح اعمال کے تحت مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی

Sat, 30 Jan , 2021
4 years ago

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ3ہزار318

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار218

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:38ہزار420

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:72ہزار837

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 58ہزار112

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ2ہزار661

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89ہزار437

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20ہزار269

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار739

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار715

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”صابر بوڑھا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 7 لاکھ38ہزار221اسلامی بہنوں نے رسالہ” صابر بوڑھا“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کے لئے کراچی آرام باغ کیمپس کا وزٹ  کیا۔

وزٹ کے دوران کم بیش 98 طالبات اورٹیچرز کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے اخلاقی اور مذہبی تربیت فرمائی اور فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن سرگودھا زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے نیزہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا اور آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے لئے اہداف دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، نمازوں کی پابندی کرنے ، گناہوں سے بچنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔