شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی ، ڈویژن ٹھٹھہ صادق آباد ميں ماہانہ مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شجاع
آباد زون ، کابینہ میلسی ، ڈویژن ٹھٹھہ صادق آباد ميں ماہانہ مدنی حلقہ ہوا جس میں زون و کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن مدنی حلقے میں مدرسۃالمدینہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ مختلف
موضوعات پر ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
اوکاڑہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں
مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل
پر کلام ہوا۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا
گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کے لیے اہداف دئیے
گئے۔

دعوت اسلامی کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے لیہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے مکتبۃ
المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں
مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل
پر کلام ہوا۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا
گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کے لیے اہداف دئیے
گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ماڑی پور کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت
ِاسلامی نے ذمہ داری لینے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے کے لئے اپنے کوائف دینے کی
نیت کی۔
اس کے علاوہ منسلک کی تعریف بتائی اور سالانہ
ڈونیشن، نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کی کار
کردگی پر بھی کلام ہوا۔ آخر میں ایک ذیلی
ذمہ دار کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کے لئے گئیں اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ایصال
ثواب کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت
آباد کابینہ میں 5 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقے ہوئے جن میں مختلف ذمہ داران سمیت 498 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خاموشی کی عادت اپنانے
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے اور یوم ِقفل مدینہ
منانے کا ذہن دیا شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ سینٹرل زون، کابینہ صدر کے ڈویژن جمشید روڈ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی مزید اس اجتماع میں بنت عطار سلمھا الغفار نے
خصوصی شرکت کی ۔
اجتماع میں فضول گوئی سے بچنے کی اہمیت کے موضوع پر بیان ہوا۔
آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار نے ذکر
و دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد بنت عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔ مزید ایک اسلامی بہن نے 25 گھریلو
صدقہ بکس رکھوانے کی نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں گڈاب کابینہ کے ڈویژن کیپٹل
فارم کے ایک علاقہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں نیک اعمال کی ڈویژن مشاورت
سمیت 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے
نیتیں بهی پیش کیں۔

اسلامی بہنوں
کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون حافظ آباد کا بذریعہ کال
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران کی نکات کے مطابق تربیت کی گئی گھریلو
صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے رجسٹریشن کا کام مکمل کرنے کی عرض کی گئی تقرر کے حوالے
پر بھی اہداف دیے گئے نیز مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور ،کابینہ واہگہ ٹاؤن ، ڈویژن تاج باغ میں اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ سطح کی
ذمہ داران کے ساتھ عوامی اسلامی بہنوں نے بهی شرکت کی۔
کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
پہ عمل کرنے کاذہن دیا اور اصلاح اعمال عاملات میں اضافے کرنے کی اسلامی بہنوں نے
نیتیں بهی پیش کیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ اور لکی
مروت کابینہ کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
نگران میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور
کابینہ اور لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے
تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ اجلاس ہر ماہ
مقررہ تاریخ پر لینے، شعبہ ازیادِ حب کی کارکردگی مضبوط کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں سب کو شرکت کرنے، تقرری پوری کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور اس کے علاوه کئی نکات
پر کلام فرمایا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ سکھانے کےلئے بروز ہفتہ 23 جنوری 2021ء کو ورکشاپ
منعقد کی گئی جس میں آن لائن ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کا طریقہ سکھایا گیا۔
اس
ورکشاپ میں پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن،زون ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار،کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام 23 جنوری 2021ءکو
کراچی ناظم آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔