
حیدرآباد ریجن
، سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، سکھر کے
علاقے نیو پنڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون سطح اور کابینہ
سطح کی ذمہ دار سمیت 28 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے
کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پابندی کے ساتھ جمع کروا کے پیر و مرشد کی
دعاؤں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔
پاکستان حیدرآباد
ریجن ، نواب شاہ زون ، خیبر کابینہ میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، نواب شاہ زون ، خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش میں شعبہ روحانی
علاج کے تحت دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں خیبر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ سلطان فراش ڈویژن میں منعقد ہوا جس میں زون نگران، شارٹ کورسز کی زون ذمہ دار ، ڈونیشن بکس کی کابینہ اور زون ذمہ دار،شعبہ
اصلاح اعمال کی کابینہ اور زون ذمہ دار اور کئی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔رسالہ کارکردگی کے اہداف بھی لئے گئے
۔بیٹی کا کردار کورس کروانے کا بھی ہدف لیا گیا۔
حیدرآباد
زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے
وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد
زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے
وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےبیان کے ذریعے نماز،تلاوت
قرآن، روزانہ 12سو درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔ جائزہ کارکردگی پر بھی ذہن دیا گیا۔
شرکا اجتماع میں دینی کاموں کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ پایا گیااور ایک اسلامی
بہن نے اپنا ایک گھر اور ایک زمین دعوت اسلامی کو دینی کاموں کے لئے دیا آخر میں
ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم رسائل کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ملتان
ریجن میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1373
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا ۔1123 اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے اور 94اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت
حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر
شریف کو تنظیمی لحاظ سے لاہور ریجن میں یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 2351 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش
شہزادہ “ کا مطالعہ کیا ۔1618 اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے والیاں اور 420اسلامی بہنوں نے ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
انگریزی ماہ جنوری 2021کی پہلی پیر
شریف کو تنظیمی لحاظ سے کراچی ریجن میں یوم قفل یوم ِقفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 697 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ
کا مطالعہ کیا۔ 1507 اسلامی بہنوں نے یوم ِقفل
مدینہ اور 355اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے حیدر آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1658 اسلامی بہنوں نے
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔556اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ اور227 اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے فیصل آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں 1228 اسلامی بہنوں نے رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔ 607 اسلامی
بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور 387اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت
حاصل کی۔
سرگودھا
زون کی سبھروال ڈویژن میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون،
سرگودھا کابینہ کی ڈویژن سبھروال میں ڈویژن سطح پر ڈونیشن بکس ذمہ داران حلقہ، علاقہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں 3علاقہ سطح اور ایک ڈویژن سطح پر ڈونیشن
بکس ذمہ داران کی تقرری کی گئی۔ ذمہ داران کو کارکردگی وقت پر دینے اور گھریلو
صدقہ بکس کی مزید رجسٹریشن بڑھانے پر کلام ہوا ۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں اور وقت پر کارکردگی دینے اور مزید بکس لگوانے کی بھرپور نیتوں کا اظہار کیا
مزید تقرریاں مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا اور اہداف طے کئے گئے ۔