شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ۔ملک و بین الاقوامی امور میں ان مدنی تحریکوں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

118,195اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزے کا ذہن دیا۔

29,064اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

37,070 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

69,620 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے ۔

55,265 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

95,769 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

85,871 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

21,713 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

13,245اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

10,106 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18جنوری2021ءکو تمام اراکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا  بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم 25اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ابتدا٫ ًمدنی مذا کرہ نمبر 1801،1357،1372 سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کچھ ارشادات کی روشنی میں تربیت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات،مدرستہ المدینہ گرلز،فیضان آن لائن اکیڈمی اور شا رٹ کورسز کی ذمہ دار عا لمی سطح نے اپنے مسائل پیش کئےاور باہمی مشا ورت سے اس کا حل تلاش کیا گیا ۔

ریجن اسلامی بہنوں نے بیرون ملک میں اسلامی بہنوں کے مراکز بنانے اور اس کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا ۔دارالسنہ میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے ریکارڈ فارم پر کلام ہوا ۔ذوق نعت،ذہنی آزمائش پروگرام اسلامی بہنوں میں کروانے اور مدنی بہا ریں وصو ل کرنے کا طریقہ کار باہمی مشاورت سے طے پایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے  زیرِ اہتمام لاہورریجن میں تقریباً 128 مدارس المدینہ للبنات میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر تعدادطالبات و بچیوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے اورباپردہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جھنگ زون چینوٹ کابینہ میں جدول کی ترکیب بنائی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مختلف ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا وزٹ کیا اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہن  سے ڈونیشن بکس، مکتبہ المدینہ للبنات کے بستے لگانے اور اصلاح اعمال کے رسائل کے تقسیم وصول کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن جھنگ زون چینوٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا خصوصا ًذیلی تا ڈویژن سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام 18 جنوری2021ء بروز  پیر کراچی ریجن نارتھ کراچی کابینہ نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے شرکائے مشورہ کو کفن دفن کے مسائل سیکھنے کی اہمیت و افادیت پر ذہن دیتے ہوئے کفن دفن کی تربیت کے سلسلے میں تربیتی اجتماع کی تیاری اور اس میں شرکت کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

واضح رہے !مجلس کفن دفن کے تحت مدارس المدینہ کے اسٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا اجتماع مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں 22-1-2021 بروز جمعۃ المبارک دن 3بجے ہوگا جس میں گودھرا کالونی مدرستہ المدینہ کے اسٹاف سمیت 16 سال سے بڑے طلباء شرکت کریں گے ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن و  زون ملتان میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے خواتین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا  دارالسنّہ کے مشاہرہ جات کے حوالے سے بذریعہ لِنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن، مجلس اجارہ ذمہ دار عالمی سطح، شارٹ کورسز ذمہ دار عالمی سطح نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دارالسنّہ کے مدنی عملے کی گریڈنگ اور مشاہرہ جات ملنے پر بہتری اور ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زہر اہتمام کفن دفن کی زون ذمہ دار نے دو کابینہ مشاورتوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی مضبوطی پر کلام کرتے ہوئے  اہم نکات بیان کئے اور اہداف بھی دئیے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  اصلاح اعمال زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں 22 ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ میں تقرری پر کلام ہوا اور شعبے کے اسپیشل کام کے حوالے سے اہم نکات دئیے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز جائزہ تحریک میں کمزوری پر فالو اَپ کے ساتھ بہتری کے اہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال  کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں اصلاح اعمال کی 3 ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی کا فالو اَپ بھی کیا اور اہم نکات بھی سمجھائے نیز ذمہ داران کو کار کردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ ،بلدیہ کابینہ،اور ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ داران سمیت کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا اور انفرادی عبادات بڑھاتے ہوئے ہر ماہ یوم ِقفل ِمدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے پر خاص توجہ دلائی جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔