
اسلامی
بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام 2 فروری 2021 دار السنہ میں12 دن کے رہائشی کورس بنام ”اصلاح اعمال“ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں وہ اسلامی بہنیں
داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو،قومی زبان لکھنا پڑھنا جانتی
ہوں،مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔
اس کورس میں
خصوصیت کے ساتھ تجوید،فقہ،تلفظ کی درستگی
کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائے گی اس کے علاوہ کثیر علم دین بھی سیکھنے
کا موقع ملے گا ۔

دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام ڈویژن دستگیر میں پچھلے دنوں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی شخصيات و دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ کے مینا بازار میں”بیٹی کا کردار“ کورس
کا آغاز ہواجس میں کم و بیش 22 شاپ کیپرز اور ذمہ داران کورس میں شامل ہوئیں۔ کابینہ
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروایا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغات مین داخلہ لینے، کورس کو مکمل کرنے اور مزید کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر
شرکا اسلامی بہنوں نے اس کورس کو مکمل کرنے اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن کی رکن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر
جمع کروانے، ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کرنے، ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک
کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ کے مدنی پھول بھی سمجھائے اور محارم کو مدنی قافلوں میں
سفر کروانے، وقت پر کارکردگی جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کو اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل
آباد نگران زون اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای ریسد اکاؤنٹ بنانے کی ترغیب دلائی نیزرسالہ کارگردگی کو مزید بہتر کرنے پر مدنی
پھول دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ڈویژن تا ذیلی نگران و مشاورتوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سستی کے نقصانات کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کو دور کرتے ہوئے بہتر انداز سے کرنے کے طریقے
بتائے،اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی اور رسائل بھی تقسیم کئے۔
صدر کابینہ کے
مقام برکات رضا میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن
تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ کے مقام
برکات رضا میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن تا ذیلی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں 4 ڈویژن مشاورتوں سمیت کم و بیش 69 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون اور کابینہ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متعلقہ شعبہ کے حوالے سے نکات بھی دیئے نیز بہتر
انداز سے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانےکا ذہن دیا۔
کورنگی کابینہ
میں 2 مقامات انڈسٹریل ایریا اور ناصر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
کورنگی کابینہ میں 2 مقامات انڈسٹریل ایریا اور ناصر کالونی میں اصلاح اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن
و ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا نیزروزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ
بالغات کی پاکستان بھر میں اصلاح اعمال کی
کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق 21 ہزار،416، محاسبہ کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ دار زون
سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
میانوالی
زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سافٹ ویئر میں
کارکردگی کے اندراج پر تربیت فرمائی نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
ذہن سازی کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا۔
رسالہ
کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر
کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر
کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔
خصوصیت کے
ساتھ شعبہ اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس اور مکتبہ المدینہ للبنات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں نے دینی کام کو مزید بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔
فیصل آباد
ریجن مکتبہ المدینہ للبنات کی دسمبر 2020ء کی ماہانہ کارکردگی

دعوت اسلامی
کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں دسمبر 2020ء میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
148اسلامی
بہنوں نے ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔
241 اسلامی
بہنوں نے سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کیا۔
458 ہفتہ
وار اجتماع میں بستے لگائے گئے۔
76 بستے مدرسۃ
المدینہ بالغات میں لگائے گئے۔
22 بستے ماہانہ
مدنی حلقہ میں لگائے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں 8 جنوری2021 کو
2 جزوقتی نیومدارس المدینہ للبنات بانٹوا نگراورالبدرکا آغازہوا ۔ نیو مدارس المدینہ
للبنات میں تقریبا 250 داخلے ہو چکے ہیں اور مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔