21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام 18 جنوری2021ء بروز پیر کراچی ریجن نارتھ کراچی کابینہ نیو کراچی
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف سمیت قاری
صاحبان نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے شرکائے مشورہ کو کفن دفن کے مسائل سیکھنے کی اہمیت و افادیت پر ذہن دیتے
ہوئے کفن دفن کی تربیت کے سلسلے میں تربیتی اجتماع کی تیاری اور اس میں شرکت کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔
واضح رہے !مجلس کفن دفن کے تحت مدارس المدینہ کے
اسٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا اجتماع مدرستہ المدینہ
گودھرا کالونی میں 22-1-2021 بروز جمعۃ المبارک دن 3بجے ہوگا جس میں گودھرا کالونی مدرستہ المدینہ کے اسٹاف سمیت 16 سال سے بڑے طلباء شرکت کریں گے ۔