اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔ مزید تقرری ، کارکردگی شیڈول اور کارکردگی کے فالو اَپ کا جائزہ لیا۔اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کاموں کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے بھی اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن ملتان،زون بہاولپور،کابینہ بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع ہواجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اپنے علاقہ میں غسل میت کروانے کا ذہن بنایا ۔ متعدد اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی کابینہ میں اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن سطح کی اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شعبہ کے حوالے سے اَپ ڈیٹ کیا اور اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز شعبہ کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کابینہ صدر کے 3 ڈویژنوں میں ”بیٹی کا کردار “ کورس کا انعقاد ہوا ۔

ڈویژن صدر میں 7 مقامات میں کورس ہوا جن میں 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن جمشید روڈ میں 4 مقامات میں کورس ہوا جن میں 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن لائنز ایریا میں 3 مقامات پر کورس ہوا جن میں 134 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گڈاپ زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 10 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے سناجس میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی تقسیم کئے گئے جو کہ 35 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے 20گھریلو صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوادر زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک  سنتوں بھرا بیان کیا جسے 4 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں ر ہتے ہوئے سنا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی تقسیم کئے گئے جو کہ 10 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 15 گھریلو صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔

جس میں بنت عطار سلمہا الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاصلاح اعمال اجتماع کا ذہن دیا۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن  نے گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی شارٹ کورسز کے حوالے سے تربیت کی۔ ٹیسٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر گفتگوکی مزید کورسز کی تعداد کو بڑھانے کے بارے میں کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دوورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن،  علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کی گوجرانوالہ میں زون کی علاقائی دورہ اورمحفل نعت ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ماہانہ مبلغہ کارکردگی فارم کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مبلغہ کارکردگی فارم کو نافذ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی۔مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران میں رسائل تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، علاقہ مومن پورہ میں نیو مدرستہ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا جس میں تقریبا 60 داخلے ہو چکے ہیں مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  جوہر ٹاون لاہور میں لاہور ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت پر مختلف نکات بیان کئے ۔ شعبہ جات کی ذمہ داران نے اپنے شعبوں پر کلام کیا۔ ذمہ داران سے مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں اور اہداف لئے گئے۔