اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کلفٹن کابینہ کے علاقے کالا پل میں میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کالاپل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نےرمضان میں زیادہ نیکیاں کرنے ڈونیشن جمع کرنے کروانے کاذہن دیتےہوئے اہداف دیئے نیز زیادہ مقامات پر تلاوت کورس کروانے کےا ہداف دیتے ہوئے رمضان کورس کروانےکےنکات بیان کئے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے رنچھوڑ لائن کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیت اور نیک اعمال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیک اعمال کے متعلق نکات بیان کئےاوراسلامی بہنوں کواجتماع پاک میں شرکت کرنےکاذہن دیا اور نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے اور جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ رضا بورے والا اور سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا داتا فلور مِل کے آنر کی والدہ کے رسمِ چہلم کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقدہوئی جس میں شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نبی پاکﷺ کی امت سے محبت کےموضوع پر بیان کیا اور زکوة و صدقات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے وقت پر زکوة دینے کاذہن دیا جبکہ ماہِ شعبان میں کثرت سے درود پڑھنے کے ساتھ ماہِ شعبان کےروزہ رکھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون ، نارووال زون اور ہزارہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور ہزارہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو نئی ڈویژن اور کابینہ پر کابینہ و ڈویژن نگران کا تقرر کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان ِ مرشد کے تحت گزشتہ دنوں پاکستا ن کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار ، پاک سطح فیضانِ مرشد دفتر ذمہ دار اور ریجن سطح فیضان ِ مرشد نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول فراہم کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنےاہداف پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون ساؤتھ 1 اور 2 میں آن لائن مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا کابینہ شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکولوں کی ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرنے،اداروں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ رکھوانے،فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ دلوانے اور شخصیات کو شارٹ کورسز کروانے کےاہداف دیئے ۔مزید کارکردگی کو بہتر بنانے کےحوالےسےنکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ اور بلدیہ کابینہ میں اجتماعات کاانعقادہوا جن میں کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’اسلاف کی سیرت اور نیت ‘‘کےموضوعات پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور ہر ماہ اصلاح اعمال ذمہ دار کو جمع کروانے کاترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی میمن گوٹھ کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں میمن گوٹھ کی ذمہ دار کے ساتھ ساتھ ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

علاقائی دورہ کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے ’’صدقے کے فضائل ‘‘کےموضوع پر بیان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اوراپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کودینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 221

سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 230

ہفتہ وار اجتماع میں لگنے بستوں کی تعداد: 580

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 103

ماہانہ مدنی حلقہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 32

پرائیویٹ مکتبۃ المدینہ سے آرڈر کروانے کی تعداد : 65

ہوم ڈلیوری سے آرڈر کروانے کی تعداد: 38


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ڈویژن پاکپتن اور فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران، کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ کے مدنی پھول سمجھائےاور شعبہ کے دینی کام کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور اجتماع پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ڈویژن پاکپتن اور فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں فرید کوٹ کابینہ کی ذیلی سطح تک اور پاکپتن ڈویژن کی ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاحِ اعمال کی رکن زون شعبہ اصلاح اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔شعبے کے مدنی پھول سمجھائے نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنےاور وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ اور پاکپتن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران ،کابینہ تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دلائی اور ڈونیشن کے نکات جمع کرنےکےحوالےسےمدنی پھول فراہم کئےاور کابینہ تاذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی عطیات جمع کرنےکےحوالے سےا ہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔