دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے کھارادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوادر زون لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن بیلہ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون مشاورت اور لسبیلہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسات کو ٹیسٹ مجلس سے تدریسی امتحان پاس کرنے اور آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  واہ کینٹ زون بستی ڈویژن کی کوہستان اینکلیو کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی اہمیت کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز زکوٰة دینے کے فضائل اور نہ دینے کی وعیدیں بھی بیان کیں۔دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی خدمات کا ذکر کیا اور زکوٰة ،صدقات و فطرہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران، ڈویژن نگرا ن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا ریجن نگران ،پاکستان نگران، کراچی ریجن نگران ،ادارتی شعبہ ذمہ داران اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کورس فیضانِ تلاوت ِ قراٰن کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور 20 دن اور 30 دن کے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا شیڈول بنایا۔ شعبہ تعلیم میں اس کورس کی ترکیب کیسے ہو اس پر بات چیت کی گئی، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں یہ کورس کس طرح ہو اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی بہنوں کےتحت گزشتہ دنوں دینی کاموں کےحوالےسے کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن  میں 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی بہنوں نے دینی حلقے میں تربیت کے دوران نیک اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو شجرہ شریف کے اوراد پڑھائے مزید مسافر کی نماز کےموضوع پر بیان کیا اور مسافر کی نماز کے اہم مسائل بھی بتائے نیز اجتماع پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


کراچی ناظم آباد کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد

Thu, 1 Apr , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ناظم آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال محاسبہ کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیااور ایپلیکیشن استعمال کاطریقہ بھی سمجھایا نیزاسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے آفس میں اجتماع کاانعقادہواجس میں7 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اولاد کی تربیت اور راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیااورادارے میں پنک بکس رکھنےاور انہیں ماہانہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور آفس میں درس کا سلسلہ کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے جم لیڈی انسٹرکٹراور لیڈی ڈاکٹر کودعوت ِاسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےاجتماعِ پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال  کےتحت حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ زون میں اجتماع کاانعقادہواجس میں 26 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اصلاح ِاعمال کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں 40 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں بہتری کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور پابندی سے جدول فارم فل کرکےجمع کروانےاور نئے مدارس کھولنےکےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیزاجتماع میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔