اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن و اسپیشل پرسنز کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن و اسپیشل پرسنز کی عالمی سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کی بہتری کے حوالےسے مدنی پھول دئیے اور اسلامی
بہنوں کیطرف سےکئےگئے سوالات کے جوابات دئیے اسکے ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا اور اس میں کام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار ا سلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ
دنوں نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن
تا علاقہ ذمہ دار کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ
کارکردگی اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالےسے مدنی پھول فراہم کئے جس پر ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کرنے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
ناظم آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس
میں ناظم آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے روزانہ 12 منٹ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی اورجائزہ کی
اہمیت بتائی نیز ہفتہ واراجتماع میں شرکت
کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈونیشن
بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ سطح ذمہ دراسلامی بہنوں نے اپنی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کودینی
کاموں کےحوالےسے نکات فراہم کئے مزید شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے تحت ٹیسٹ کاسلسلہ بھی ہوا نیز ڈونیشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکھے جانے والے گھریلو صدقہ بکس کی رجسٹریشن کروانے ، مزید اضافہ
کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ اس کے بعد رسیدوں کی حفاظت کرنے ، ای رسید رائج کرنے کا
ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃالمدینہ
گرلز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ میں شعبہ جامعات المدینہ گرلز کی ناظمات کا
زون سطح پر جامعۃالمدینہ عثمانیہ ماڈل ملیر
میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ناظمات
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
جامعۃالمدینہ گرلز زون سطح اسلامی بہن نے ناظمات اسلامی بہنوں کو
تعلیمی سال کے اختتام اور تعلیمی سال کے آغاز کے نکات بیان کئےاور رمضان
عطیات کی سابقہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے
ہوئے اب تک کی کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے اہداف دیئے نیزاخلاقی تربیت کے حوالےسے مدنی پھول
فراہم کئےجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں
پانچ مقامات پر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جن میں عالمی مشاورت بیرون ملک اور زون
سطح ، کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 379 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
تمام
مقامات پر مختلف موضوعات پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اصلاحی بیانات کئے۔ مزید دینی ماحول سے وابستہ رہ کر آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دئے
آخر میں مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعا کی ترکیب بھی ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی کے
علاقے اورنگی ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جن میں مختلف مقامات پر زون سطح ذمہ دار، کابینہ سطح ڈویژن و علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 636 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی حلقوں میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے بیانات کئے ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری اور دینی کام کی مزید دھومیں
مچانے اور مدنی عطیات میں حصہ لینےکاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گڈاپ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ریجن ذمہ دار بشمول زون ذمہ دار 25 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کھارادراور لیاری میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر آخرت کی تیاری کے
موضوع پر اصلاحی اور ترغیبی بیان کیا اور شعبان المعظم میں درود شریف پڑھنے کی فضیلت
بتا تے ہوئے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں مرحومین کے لئے ایصال ِثواب اور دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں رزلٹ اجتماع
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں رزلٹ اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مبلغۂ دعوت ِاسلامی
نے قرآن کی تلاوت کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں سے 5اسلامی بہنوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور
اُن اسلامی بہنوں کی دل جوئی کرتے ہوئے انہیں رزلٹ اور تحائف دیئے نیز 3 طالبات
اسلامی بہنوں نے ناظرہ قرآن کورس میں داخلہ لینے کی نیت کی ، 2 طالبات نے جامعۃ
المدینہ میں داخلہ لینے کی نیت کی اور مزید 2 اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے لیے
اپنے آپ کو پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کوغسل دینے، کفن پہنانے ، کفن بچھانے کا
طریقہ بتایا نیز اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مدنی پھول بھی دئیے ۔
03 اپریل2021ء سے کراچی ریجن ساؤتھ زون2 میں سات دن
پر مشتمل رہائشی کورس منعقد کیا جا رہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالسنّہ للبنات
کے زیرِ اہتمام 03 اپریل2021ء سے کراچی ریجن ساؤتھ زون2 میں سات دن پر مشتمل رہائشی کورس منعقد کیا جا رہا
ہے۔ جو اسلامی بہنیں 12 ن کے کورس میں شرکت نہیں کرسکتی ان کے لئے اس کورس میں شرکت کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اس کورس
میں خصوصیت کے ساتھ فقہ ،تجوید ،تلفظ کی درستگی سمیت رسالہ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائیگی اور
کثیر علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کورس کی
شرائط: عمر 18 سال ہو، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کی مدت کم سے کم
12ماہ ہو اور اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔
اس کورس میں
داخلے کےلئے درج ذیل نمبر پہ رابطہ کریں:
03154604861
Dawateislami