دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جن میں مختلف مقامات پر زون سطح ذمہ دار، کابینہ سطح ڈویژن و علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 636 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیانات کئے ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری اور دینی کام کی مزید دھومیں مچانے اور مدنی عطیات میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔