کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں رزلٹ اجتماع
کا انعقاد

اسلامی بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں رزلٹ اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مبلغۂ دعوت ِاسلامی
نے قرآن کی تلاوت کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں سے 5اسلامی بہنوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور
اُن اسلامی بہنوں کی دل جوئی کرتے ہوئے انہیں رزلٹ اور تحائف دیئے نیز 3 طالبات
اسلامی بہنوں نے ناظرہ قرآن کورس میں داخلہ لینے کی نیت کی ، 2 طالبات نے جامعۃ
المدینہ میں داخلہ لینے کی نیت کی اور مزید 2 اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے لیے
اپنے آپ کو پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کوغسل دینے، کفن پہنانے ، کفن بچھانے کا
طریقہ بتایا نیز اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مدنی پھول بھی دئیے ۔
03 اپریل2021ء سے کراچی ریجن ساؤتھ زون2 میں سات دن
پر مشتمل رہائشی کورس منعقد کیا جا رہا ہے

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالسنّہ للبنات
کے زیرِ اہتمام 03 اپریل2021ء سے کراچی ریجن ساؤتھ زون2 میں سات دن پر مشتمل رہائشی کورس منعقد کیا جا رہا
ہے۔ جو اسلامی بہنیں 12 ن کے کورس میں شرکت نہیں کرسکتی ان کے لئے اس کورس میں شرکت کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اس کورس
میں خصوصیت کے ساتھ فقہ ،تجوید ،تلفظ کی درستگی سمیت رسالہ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائیگی اور
کثیر علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کورس کی
شرائط: عمر 18 سال ہو، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کی مدت کم سے کم
12ماہ ہو اور اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔
اس کورس میں
داخلے کےلئے درج ذیل نمبر پہ رابطہ کریں:
03154604861
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی کورنگی ڈھائی نمبر
میں تربیتی سیشن کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی
ڈھائی نمبر میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق تربیت کیاور رسید
پُر کرنے کا طریقہ سکھایا نیز شعبے کے
تحت دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے
زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں اصلاحِ اعمال
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں اصلاحِ اعمال
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کی
ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی لانڈھی
کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر
جمع کروانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔
اسلام آباد ریجن
کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں اسلام آباد ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 2021میں مدارس کے
نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کے حوالے سے
بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
بعد
میں بیلہ ڈویژن کےایک گوٹھ میں مدرسۃ المدینہ کی نئی عمارت کا جائزہ لیا گیا
اور اس نئے مدرسے میں دینی کام شروع کرنے
کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کراچی ساؤتھ زون 2 میں تقریباً 27 مختلف
مقامات پر ”فیضان زکوة کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں کراچی ساؤتھ زون 2 میں تقریباً 27 مختلف
مقامات پر ”فیضان زکوة کورس “کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 430 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟اور زکوۃ
نکالنے کا طریقہ وغیرہ کی معلومات فراہم کی گئیں۔
مارچ2021ء میں
کراچی ایسٹ زون 2 میں تقریباً 61 مقامات
پر”فیضانِ معراج کورس “کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ2021ء میں کراچی ایسٹ زون 2 میں علاقہ سطح پر تقریباً 61 مقامات
پر”فیضانِ معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار211 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کروانے کے اہدف دئیے نیز
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں پشاور زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کروانے کے اہدف دئیے نیز
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔