ملتان ممتاز آباد کے بستہ پر تربیت کاسلسلہ 

Sat, 3 Apr , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ممتاز آباد کے بستہ پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے پر درس دیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر کارکردگی دینے کا ذہن دیانیز ڈونیشن جمع کروانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں شجاع آباد زون کی کابینہ جہانیاں میں روحانی علاج کے بستے پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے پر موجود اسلامی بہنوں کے تعویذات چیک کئے اور مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا نیز بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانےکےحوالےسے مقامی اسلامی بہنوں سےملاقات کی اور بستہ لگانےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں MPA سلمان نعیم کےگھر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کے گھر کی خواتین کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ان کے گھر کی ایک اسلامی بہن کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات علاقہ سطح پر تقرری بھی کی اور انہیں گھر میں ماہانہ مدنی حلقہ رکھوانے کی ترغیب دی اور دعوتِ اسلامی کےلئےڈونیشن جمع کروانے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں ملتان مکی کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں ملتان مکی کابینہ کی 90 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ملتان ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقہ کے فضائل اور جنت کی قیمت کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون کی جامشورو کابینہ کوٹری ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں حیدرآباد زون ذمہ دار ، جامشورو کابینہ اور ڈونیشن بکس ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن  بکس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں لاہور ریجن نگران اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف پورا کرنے گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور مزید بہتری کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد سوسائٹی کابینہ کی عبداللہ گارڈن سوسائٹی میں شخصیات کے درمیان ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نےاسلام میں عورت کا مقام کےحوالےسے معلومات فراہم کیں گی نیز سیشن میں صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول دیتےہوئےپردے کی عظمت بیان کی نیز بے پردگی سے بچنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بچانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کی نیتیں پیش کیں ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران، اراکین ریجن،زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے پر مدنی پھول دیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا اور اہداف دیئے نیز رسالہ کارکردگی اور ڈونیشن کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف دیئےصاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے، دینی کاموں کو بڑھانے، رسالہ کا مطالعہ کرنے اور کروانے، سالانہ ڈونیشن کو مضبوط بنانے کےحوالےسےنکات بتائے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

رکن زون مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوماہنامہ فیضانِ مدینہ وتقسیم رسائل کی مکتبۃ المدینہ پر الگ سے ترکیب کرنے کی ترغیب دلائی عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہونے والی بکنگ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دیئے نیز ماتحت اسلامی بہنوں کے مشورے لینے اوران کی کارکردگی بہتر بنانےکاذہن دیا اوررمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ کا کام مزید بڑھانے کی نیت پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، ٹوبہ زون، پیر محل ڈویژن میں تین دن کا فیضانِ زکوٰۃ کورس منعقد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوزکوٰۃ کے شرعی مسائل، زکوٰۃ دینے کے فوائد بتائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقہ کھارادر میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھارادر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کےحوالےسے نکات بیان کئےاس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں صدر، تھانہ بولا خان، رنچھور لائن، بلدیہ، شاہ مرید کابينہ میں غسل میت کی تربیتی کلاس کا انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کوغسل میت کفن پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور مستعمل پانی کے مدنی پھول بھی بتائےآخر میں اسلامی بہنوں کوآئندہ بھی اس طرح کےتربیتی سلسلوں میں شرکت کرنے کی دعوت دیئ جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔